• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عوام کا دکھ اور درد ناقابل بیان

فائل فوٹو

جموں و کشمیر انتظامیہ اقتدار نہیں چھوڑنا چاہتی:عمر عبداللہ

by امت ڈیسک
19/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا کہنا ہے کہ جموں و کشمیر میں لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اسمبلی الیکشن منعقد کرانے کا موقع تھا لیکن موجودہ انتظامیہ ایسا نہیں چاہتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے مطابق 30 ستمبر سے پہلے اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے جس کے بعد اقتدار ایک بار پھر لوگوں کے ہاتھوں میں آئے گا۔

موصوف سابق وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز سرینگر میں نامہ نگاروں کے سوالوں کے جواب دینے کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ ‘جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات منعقد کرانے کا اچھا موقع تھا لیکن موجودہ انتظامیہ نہیں چاہتی ہے، وہ اقتدار نہیں چھوڑنا چاہتی ہے’۔
ان کا کہنا تھا کہ ‘چیف الیکشن کمشنر نے بھی پریس کانفرنس کے دوران کہا تھا کہ وہ الیکشن کے لئے تیار ہیں باقی سیاسی جماعتیں بھی تیار ہیں لیکن موجودہ انتظامیہ یہ کہہ کر روک لگا رہی ہے کہ ان کو سیکورٹی فورز کی زیادہ ضرورت ہے’۔

انہوں نے کہا کہ’اس صورتحال میں کہتا ہوں کہ اتر پردیش، بہار جیسی باقی ریاستوں میں اسمبلی انتخابات نہیں ہو رہے ہیں اگر آج یہاں انتخابات ایک ساتھ نہیں کر سکو گے تو جب باقی ریاستوں میں یہ الیکشن ہوں گے تو تب سکیورٹی فورسز کہاں سے آئیں گے’۔

عمر عبداللہ نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ عدالت عظمیٰ کی ہدایت کے مطابق 30 ستمبر سے پہلے اسمبلی انتخابات منعقد ہوں گے جس کے بعد اقتدار ایک بار پھر لوگوں کے ہاتھوں میں آئے گا۔
لوک سبھا سیٹوں کے امیدواروں کا اعلان کرنے کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا: ‘ابھی صرف تین امیدواروں کا اعلان ہوا ہے باقی کسی نے نہیں کیا ہے جب وہ اعلان کریں گے تو ہم بھی امیدواروں کا اعلان کریں گے’۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

انتخابات کے پیش نظر لائسنس یافتہ اسلحہ لے جانے پر پابندی

Next Post

جے کے پی ایس آئی بھرتی عمل میں تاخیر، محبوبہ نے کیا تشویش کا اظہار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
پی ڈی پی یوتھ کنونشن ….محبوبہ مفتی اور وحید پرہ کے گلے شکوے

جے کے پی ایس آئی بھرتی عمل میں تاخیر، محبوبہ نے کیا تشویش کا اظہار

کشمیری غلام نہیں ہیں بلکہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

گپکار اتحاد ابھی ختم نہیں ہوا: فاروق عبداللہ

بادام واری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع

بادام واری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع

بڈگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق :پولیس

بڈگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق :پولیس

مشہور امریکی ریپر نے اسلام قبول کرلیا

مشہور امریکی ریپر نے اسلام قبول کرلیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »