• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
بدھ, فروری ۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
بادام واری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع

بادام واری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع

by امت ڈیسک
19/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: سری نگر کے رعنا واری علاقے میں واقع تاریخی بادام واری میں لگے بادام کے درختوں پر پھوٹے دلکش شگوفوں کے دیدار سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا ہے۔
یو این آئی کے ایک نمائندے نے تاریخی ہاری پربت قلعے کے دامن میں واقع بادام واری کا دورہ کرکے بتایا کہ یہاں لگے بادام کے درختوں پر پھوٹے سفید و گلابی رنگ کے شگوفوں سے ہر سو جنت کا سماں بندھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بادام کے درختوں پر پوٹھے یہ شگوفے قابل دید ہیں جن سے روح کو سکون اور آنکھوں کو ٹھنڈک پہنچتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ قطعہ اراضی سفید و گلابی رنگ کے پھولوں کے لباس میں ملبوس سیاحوں کی آمد کی منتظر ہے۔
ایک غیر مقامی سیاح نے یو این آئی کو بتایا کہ میں کشمیر باغ گل لالہ دیکھنے آیا تھا لیکن آج یہاں آکر معلوم ہوا کہ یہاں گل لالہ جیسی خوبصورت جگہیں ہر طرف موجود ہیں۔انہوں نے کہا: ‘یہاں آکر محسوس ہوا کہ سچ مچ کشمیر کا چپہ چپہ جنت ہے اور یہاں ہر موسم کی اپنی الگ کی شان و شوکت ہے’۔ایک مقامی سیاح نے بتایا کہ ماہ رمضان کے باوجود بھی مقامی سیاح یہاں آکر لطف اندوز ہو رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘بادام کے شگوفے کھلنے کے ساتھ یہاں ہر سال مقامی سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے’۔ان کا کہنا تھا: ‘اس جگہ کی دیکھ ریکھ کے لئے مزید اقدام کرنے کی ضرورت ہے اور زیادہ سے زیادہ بادام کے درخت لگانے کی بھی ضرورت ہے’۔
بتادیں کہ بہار نو کی آمد کے ساتھ ہی وادی کے دیگر مشہور سیاحتی مقامات و باغات کی طرح بادام واری میں بھی سیاحوں کا تانتا بندھا رہتا ہے اور خاص طور پر مقامی لوگ اپنی تھکن اور دنیاوی پریشانیوں سے چھٹکارا پانے کے لئے بادام واری میں حاضر ہو جاتے ہیں۔
دریں اثنا جھیل ڈل کے کناروں پر واقع ایشیا کے سب سے بڑے باغ گل لالہ کو بھی 23 مارچ سے سیاحوں کے لئے کھول دیا جائے گا۔متعلقہ حکام کے مطابق سیاحوں کے لئے اس باغ میں امسال 73 اقسام کے1.7 ملین ٹولپ لگائے گئے ہیں۔
سرکاری اعداد شمار کے مطابق سال 2023 کو 3 لاکھ 35 ہزار سیاح اس باغ کے دلکش و دلآویز نظاروں سے محظوظ ہوئے جن میں مقامی و غیر مقامی سیاح شمال تھے۔ سال گذشتہ 3 لاکھ 60 ہزار سیاحوں نے باغ گل لالہ کی سیر کی تھی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

گپکار اتحاد ابھی ختم نہیں ہوا: فاروق عبداللہ

Next Post

بڈگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق :پولیس

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
بڈگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق :پولیس

بڈگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق :پولیس

مشہور امریکی ریپر نے اسلام قبول کرلیا

مشہور امریکی ریپر نے اسلام قبول کرلیا

اپنی پارٹی، ڈی پی اے پی کا کشمیر میں اتحاد کرنے کا امکان

اپنی پارٹی، ڈی پی اے پی کا کشمیر میں اتحاد کرنے کا امکان

جموں کشمیر میں ووٹر لسٹ پر نظر ثانی کا عمل جلد ہوگا شروع

جموں میں گیارہ لاکھ سے زیادہ رائے دہندگان:ڈپٹی کمشنر جموں

ہندواڑہ میں خاتون مشتبہ حالت میں مردہ پائی گئی

سوپور میں شخص پراسرار حالات میں مردہ پایا گیا

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »