• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
پی ڈی پی یوتھ کنونشن ….محبوبہ مفتی اور وحید پرہ کے گلے شکوے

جے کے پی ایس آئی بھرتی عمل میں تاخیر، محبوبہ نے کیا تشویش کا اظہار

by امت ڈیسک
19/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (جموں و کشمیر): جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے جموں و کشمیر پولیس سب انسپکٹر (جے کے پی ایس آئی) اور جونیئر انجینئر (جے ای) کے عہدوں پر بھرتی کے عمل سے متعلق مسائل کو حل کرنے میں طویل تاخیر پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔ اپنے ٹویٹ میں محبوبہ نے بھرتی کے عمل کی تحقیقات کرنے والی آر کے گوئل کی سربراہی میں کمیٹی کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے حوالے سے عدم فعالیت پر تشویش کا اظہار کیا۔

محبوبہ نے سماجہ رابطہ گاہ ایکس پر کہا: ’’جے کے پی ایس آئیJKPSA اور جے ایJE کی بھرتی سے متعلق جے کے ایس ایس بیJKPSB کے کردار اور بلیک لسٹڈ(ایپٹیک) اے پی ٹی ای سی ایچ APTECHکے بارے میں آر کے گوئل کی سربراہی میں کمیٹی کی طرف سے پیش کی گئی رپورٹ کے باوجود ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔ اس تاخیر سے امیدواروں کو گہری تکلیف اور شدید پریشانی ہو رہی ہے۔ ایل جی منوج سنہا سے مداخلت کی درخواست ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی کا یہ پوسٹ بھرتی کے عمل میں جموں و کشمیر سروسز سلیکشن بورڈ (جے کے ایس ایس بی) اور بلیک لسٹڈ ایجنسی، ایپٹیک کے کردار پر روشنی ڈالتا ہے۔ انتخاب کے عمل میں ایپٹیک کی شمولیت تنازعہ کا موضوع رہا ہے جس کی وجہ سے احتجاج ہوا اور 14 مارچ 2023 کو جے کے ایس ایس بی کا امتحان ہی معطل کر دیا گیا تھا۔

امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ بھرتی کے عمل میں شفافیت کے حوالے سے ملازمت کے خواہشمند افراد اور مختلف سیاسی جماعتوں کی طرف سے بڑے پیمانے پر اٹھائے گئے خدشات کی وجہ سے ہوا۔ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے احتجاج کے جواب میں جموں میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے شفافیت اور میرٹ پر مبنی بھرتی کے لیے انتظامیہ کے عزم کا اعادہ کیا تھا۔ سنہا نے یقین دلایا تھا کہ امتحانات تب ہی آگے بڑھیں گے جب اس عمل میں مکمل یقین اور اعتماد ہو۔

کمیٹی کے نتائج پر کارروائی کرنے میں تاخیر نے امیدواروں کی پریشانی اور تکلیف کو بڑھا دیا ہے جیسا کہ محبوبہ کے ایکس پوسٹ میں اس پر روشنی ڈالی گئی ہے۔ اور انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے مداخلت کرنے اور معاملے کے حل میں سرعت لانے کی اپیل کی ہے۔

بھرتی کے اس عمل نے بڑے پیمانے پر اپنی جانب توجہ مبذول کرائی ہے، اسٹیک ہولڈرز نے انتظامیہ کو شفافیت کو ترجیح دینے اور جموں و کشمیر میں ملازمت کے خواہشمند افراد کے خدشات کو دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس (جے کے این سی) سی پی آئی (ایم)، کانگریس اور اپنی پارٹی جیسی سیاسی جماعتوں نے اس تاخیر کی مذمت کرنے اور بھرتی کے عمل میں اعتماد بحال کرنے کے لیے فوری کارروائی کی وکالت کرنے میں مفتی کے ساتھ شمولیت اختیار کی ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

جموں و کشمیر انتظامیہ اقتدار نہیں چھوڑنا چاہتی:عمر عبداللہ

Next Post

گپکار اتحاد ابھی ختم نہیں ہوا: فاروق عبداللہ

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

اُدھم پور انکاؤنٹر: دو ملی ٹینٹ مارے گئے ، آپریشن جاری

04/02/2026
Next Post
کشمیری غلام نہیں ہیں بلکہ جموں و کشمیر ملک کا تاج ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

گپکار اتحاد ابھی ختم نہیں ہوا: فاروق عبداللہ

بادام واری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع

بادام واری میں سیاحوں کی آمد کا سلسلہ شروع

بڈگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق :پولیس

بڈگام میں بدنام زمانہ منشیات فروش کی جائیداد قرق :پولیس

مشہور امریکی ریپر نے اسلام قبول کرلیا

مشہور امریکی ریپر نے اسلام قبول کرلیا

اپنی پارٹی، ڈی پی اے پی کا کشمیر میں اتحاد کرنے کا امکان

اپنی پارٹی، ڈی پی اے پی کا کشمیر میں اتحاد کرنے کا امکان

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »