• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, فروری ۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لداخ کے لیے ریاستی درجہ، کرگل میں احتجاج

لداخ کے لیے ریاستی درجہ، کرگل میں احتجاج

by امت ڈیسک
20/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سرینگر (نیوز ڈیسک): مرکز کے زیر انتظام لداخ خطہ کے کرگل ضلع میں بدھ کو کرگل ڈیموکریٹک الائنس (کے ڈی اے) کے زیر اہتمام ’’نصف دن کی ہڑتال‘‘ کال کے پیش نظر ایک احتجاجی مارچ نکالا گیا۔ احتجاجی مارچ میں مختلف مطالبات بشمول لداخ کے لیے ریاستی درجہ اور آئین کے چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات شامل ہیں۔

سیاسی کارکن اور کے ڈی اے کے رکن سجاد کرگلی کی جانب سے سماجی رابطہ گاہ ایکس پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں مظاہرین کو پلے کارڈز اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے جس میں ’’لداخ کو بچاؤ، جمہوریت کی بحالی‘‘ اور ’’لداخ ریاست کا درجہ اور چھٹا شیڈول چاہتا ہے‘‘ جیسے نعرے درج تھے۔ آج یعنی 20مارچک کو صبح 10 بجے کرگل میں فاطمیہ چوک سے احتجاجی ریلی شروع ہوئی جو جلسہ عام کے بعد حسینی پارک پر اختتام ہوا۔

یہ مظاہرہ کرگل ڈیموکریٹک الائنس اور اپیکس باڈی لیہہ کی قیادت میں جاری تحریک کے ساتھ بھی مطابقت رکھتا ہے، جس میں لداخ کے لیے مکمل ریاست کا درجہ اور چھٹے شیڈول کے تحت آئینی تحفظات کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اگست 2019 میں آرٹیکل 370 کی تنسیخ کے بعد ان تحریکوں نے زور پکڑا جس کے نتیجے میں بی جے پی حکومت نے نہ صرف خصوصی آئینی حیثیت تبدیل کی بلکہ لداخ کو جموں کشمیر سے علیحدہ کرکے اسے یونین ٹیریٹری میں تبدیل کر دیا جبکہ جموں کشمیر کو علیحدہ یونین ٹیریٹری میں بھی ڈیگریڈ کر دیا۔

ریاست کا درجہ اور چھٹے شیڈول کی دفعات کے علاوہ کے ڈی اے اور اپیکس باڈی لیہہ، لوک سبھا اور راجیہ سبھا میں نمائندگی بڑھانے کے ساتھ ساتھ لداخی نوجوانوں کے لیے بھرتی کے مواقع بڑھانے کی بھی وکالت کر رہے ہیں۔ مرکزی وزارت داخلہ کے ساتھ متعدد بار ان تنظیموں کی بات چیت کے باوجود کوئی اتفاق رائے نہ ہو سکا جس کے بعد سے احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

دریں اثناء، لداخ کے معروف کارکن سونم وانگچک نے اسی طرح کے مطالبات کو اجاگر کرنے کے لیے ’’کلائمیٹ فاسٹ‘‘ کے نام سے احتجاج کی ایک الگ شکل شروع کی ہے۔ اپنی بھوک ہڑتال کے 15 ویں دن، وانگچک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہا: ’’میں ابھی تک صرف پانی اور نمکیات کے ساتھ صحت مند ہوں۔ میرے ساتھ، 125 افراد نے کھلے آسمان تلے رات گزاری اور بھوک کا مقابلہ کیا۔ یہاں درجہ حرارتمنفی 11 ڈگری سیلسیس ہے۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

محکمہ بجلی نے کیا بارہ انجینئروں کو کیا معطل

Next Post

سابق وزیر چودھری لال سنگھ کانگریس میں شامل

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

وزیر داخلہ تین روزہ دورے پر آج جموں و کشمیر پہنچے گے

05/02/2026
چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

چھاترو جھڑپ میں ایک ملی ٹینٹ ازجان ،کارروائی جاری

04/02/2026
شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

شراب پر پابندی کشمیر کے سماجی ڈھانچے اور خواتین کے تحفظ کو یقینی بنائے گی: محبوبہ مفتی

04/02/2026
پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

پیربنجال خطے کے وجود پر سنیل شرما کا اعتراض، اسمبلی میں ہنگامہ

04/02/2026
کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

کشمیر میں نئے مہاجر ٹرانزٹ کیمپ قائم کرنے کا کوئی منصوبہ نہیں: حکومت

04/02/2026
جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

جموں و کشمیر اسمبلی میں بی جے پی کا واک آؤٹ، اسپیکر پر جانبداری کے الزامات

04/02/2026
Next Post
سابق وزیر چودھری لال سنگھ کانگریس میں شامل

سابق وزیر چودھری لال سنگھ کانگریس میں شامل

جموں وکشمیر کے عوام کا دکھ اور درد ناقابل بیان

دلی کی تمام طاقتیں نیشنل کانفرنس کو ہرانے میں لگی ہیں:عمر عبداللہ

اسمبلی انتخابات سے قبل انجنیر رشید کی غیرمشروط رہائی کو ممکن بنایا جائے : عوامی اتحاد پارٹی

تہاڑ جیل میں قید انجینئر رشید بارہمولہ سے الیکشن لڑیں گے

جموں وکشمیر میں پنچایتی الیکشن کا بگل بج گیا! کون سے الائینس بنیں گے اور کون سے ٹوٹیں گے۔۔۔

کشمیر میں لوک سبھا چناو کے ’غیر محفوظ‘ علاقوں کی نشاندہی

بی جے پی حکومت میں عسکریت پسندی میں اڑسٹھ فیصد کمی آئی: امت شاہ

جموں و کشمیر میں انتخابات کورٹ کی 30 ستمبر کی ڈیڈ لائن سے پہلے ہوں گے: امیت شاہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »