امت نیوز ڈیسک //
مارچ 21، 2024 سری نگر: جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے بجبہاڑہ کے واگھامہ علاقے میں آوارہ کتوں نے ایک نابالغ لڑکی پر حملہ کر اسے موت کے گھاٹ اتار دیا۔
سرینگر کی خبر رساں ایجنسی کے این او کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ایک نابالغ لڑکی کی شناخت ارشیما (08) دختر غلام نبی وانی ساکن واگھامہ پر کتوں نے حملہ کیا۔
ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں لڑکی شدید زخمی ہوئی اور اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔ ادھر پولیس نے واقعہ کا نوٹس لے لیا ہے۔