• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اردو، انگریزی کے معروف صحافی ظفر آغا چل بسے

اردو، انگریزی کے معروف صحافی ظفر آغا چل بسے

by امت ڈیسک
22/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
نئی دہلی: اردو انگریزی کے بزرگ صحافی اور قومی آواز کے چیف ایڈیٹر ظفر آغا کا آج علی الصبح دہلی کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں حرکت قلب بند ہوجانے کے سبب انتقال ہوگیا۔ان کی عمر تقریباّ 70برس تھی اور وہ نمونیہ اور سینے کے انفیکشن کے مرض میں مبتلا تھے۔

مسٹر ظفر آغا کو پہلے دہلی کے ایمس میں داخل کرایا گیا تھا بعد میں ایک پرائیویٹ اسپتال کے آئی سی یو میں بھرتی کیا گیا تھاجہاں انہوں نے آج علی الصبح ساڑھے پانج بجے آخری سانس لی۔ان کی نماز جنازہ درگاہ شاہ مرداں میں ادا کی گئی جب کہ ان کی تدفین حوض رانی قبرستان میں عمل میں آئی۔ان کی نماز جنازہ اور تدفین میں صحافت اور مختلف شعبہائے حیات کے سرکردہ لوگوں نے شرکت کی۔

خاندانی ذرائع کے مطابق پسماندگان ایک بیٹا ہے، اہلیہ ثمینہ رضوی کا انتقال کورونا کے دوران ہوگیاتھا۔ان کے بڑے بھائی اور معروف صحافی اور تجزیہ نگار قمر آغا ہیں جو کئی نیوز چینل میں ایکسپرٹ کے طور آتے ہیں۔

وہ الہ آباد کے رانی منڈی کے رہنے والے تھے،اسکولی تعلیم یادگار حسینی اسکول سے ہوئی اور اعلی تعلیم الہ آباد یونیورسٹی سے حاصل کی تھی جہاں سے انہوں نے پوسٹ گریجویٹ کیا تھا۔ تعلیم کے بعد انہوں نے روزگار کے لئے دہلی کا رخ کیا۔

انہوں نے اپنی صحافتی زندگی کا آغاز انگریزی روزنامہ پیٹریاٹ سے کیا تھا لیکن ان کو شہرت دوام انڈیا ٹوڈے سے ملی جو اس وقت صحافت کا آئینہ دار تھااور ان کی رپورٹ سے حکومت ہل جاتی تھی۔ان کے کالم اردواور انگریزی کے علاوہ متعدد زبانوں میں شائع ہوتے تھے۔

ظفر آغا 2006 میں اردو روزنامہ صحافت کے بھی مدیررہے اور اس کے بعدوہ اردو روزنامہ جدید میل کے مدیر اعلی بھی رہے اور اردو صحافت کو معیاری بنانے میں اہم رول ادا کیا۔ ٹیلی ویژن پر کئی پروگرام پیش کئے اور تجزیہ کار کے طور پر بھی متعدد نیوز چینل میں حصہ لیا۔

ای ٹی وی (اردو) پر ان کا پروگرام گفتگو اردو میں انتہائی مقبول اور سب سے زیادہ دیکھا جانے والا پروگرام تھا۔یہ اس وقت جب ٹی وی چینل اتنا مقبول نہیں ہوا تھا اس کے باوجود انہوں نے صحافتی صلاحیت کو بروئے کار لاتے ہوئے اپنالوہا منوایا۔اس کے علاوہ انہوں نے آج ٹی وی کے خصوصی پروگرام بھی کرتے تھے۔

آغاز متحّدہ ترقی پسند اتحاد حکومت کے قومی کمیشن برائے اقلیتی ادارہ جات کے رکن بھی رہے، جس کے چیرمین جسٹس سہیل اعجاز صدیقی تھے۔ ان کی عدم موجودگی میں کچھ عرصہ کے چیرمین کی خدمات بھی انجام دی تھی۔

2017میں جب قومی آواز کی پورٹل کی شکل میں شروعات ہوئی تھی تو ان کے مدیر اعلی بنائے گئے اور انہوں نے ڈیجٹل صحافت میں قومی آواز کی شناخت قائم کی۔ ان کے تبصرے اور تجزیہ بڑے اہتمام کے ساتھ پڑھے جاتے تھے۔ نیلا بھ مشرا کے انتقال کے بعد مسٹر ظفر آغا گروپ ایڈیٹر بنائے گئے۔وہ اس وقت بھی تجزیہ کار اور ایکسپرٹ کے طور پر کئی چینل سے وابستہ تھے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بوہری کدل میں آگ لگنے سے تین دکانیں جل گئیں، دوفائر فائٹرز زخمی

Next Post

وزیراعظم مودی کو بھوٹان کا سب سے بڑا شہری اعزاز

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

نائب وزیر اعلیٰ جموں و کشمیر کی سرمائی تیاریوں میں ناکامی پر افسران کو سخت وارننگ

25/01/2026
آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

آپ نے جموں و کشمیر کو تقسیم کیا، ہم لداخ کے دوبارہ الحاق کا بھی مطالبہ کرتے ہیں: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کا بی جے پی پر حملہ

25/01/2026
ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

ادھمپور کی جانب سے پھنسی ہوئی گاڑیاں نکال لی گئیں، جموں جانے والی ٹریفک معطل

25/01/2026
وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
Next Post
وزیراعظم مودی کو بھوٹان کا سب سے بڑا شہری اعزاز

وزیراعظم مودی کو بھوٹان کا سب سے بڑا شہری اعزاز

جموں و کشمیر اور لداخ کی عدالتوں میں سرمائی تعطیلات کا اعلان

سات سال مسلسل خدمات انجام دینے والے عارضی ملازمین مستقل کے حقدار ہیں: ہائی کورٹ

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

رمضان المبارک کے ان متبرک ایام کے دوران فرزندان توحید اپنے رب کے ساتھ تعلق جوڑے:میر واعظ

الیکٹورل بانڈز پر مودی، امیت شاہ جوابدہ: وقار رسول وانی

الیکٹورل بانڈز پر مودی، امیت شاہ جوابدہ: وقار رسول وانی

28 مارچ تک ای ڈی کے ریمانڈ پر رہیں گے اروند کیجریوال

28 مارچ تک ای ڈی کے ریمانڈ پر رہیں گے اروند کیجریوال

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »