• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۳۱, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
سابق آئی پی ایس آفیسر بسنت رتھ سینیئر کانگریس لیڈروں سے ملاقی

سابق آئی پی ایس آفیسر بسنت رتھ سینیئر کانگریس لیڈروں سے ملاقی

by امت ڈیسک
29/03/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
جموں: سابق آئی پی ایس آفیسر بسنت رتھ نے جمعے کے روز کانگریس کے سینیئر لیڈروں کے ساتھ جموں میں ملاقات کی۔ انہوں نے اس موقعے پر کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگوں کا مجھ پر احسان ہے اور میں یہاں سے نہیں جاؤں گا۔ اطلاعات کے مطابق سابق آئی جی ٹریفک بسنت رتھ نے کانگریس کے جموں نشست کے امیدوار رمن بھلہ اور پردیش کانگریس صدر وقار رسول وانی کے ساتھ ملاقات کی اور انہیں چناؤ کے دوران بھر پور حمایت دینے کا بھروسہ دلایا۔

ملاقات کے بعد نامہ نگاروں سے مختصر بات چیت کے دوران بسنت رتھ نے کہا کہ کانگریس لیڈر کے ساتھ ملاقی ہونے کے لئے آیا تھا۔انہوں نے کہا کہ میں جموں وکشمیر کو نہیں چھوڑ رہا، کیونکہ یہاں کے لوگوں کا مجھ پر بہت بڑا احسان ہے۔

منشیات کا خاتمہ کرنے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں بسنت رتھ نے کہا کہ جموں وکشمیر کو اڑتا پنجاب کے راستے پر چلنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ بتادیں کہ گذشتہ روز ہی سابق آئی جی ٹریفک نے سوشل میڈیا پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ لوک سبھا انتخابات میں نیشنل کانفرنس ، پی ڈی پی اور کانگریس امیدواروں کو بھر پور تعاون فراہم کریں گے۔

کانگریسی رہنماوں سے ملاقات کے بعد افواہیں گردش کر رہی ہیں کہ بسنت رتھ کی کانگریس میں شمولیت کا قوی امکان ہے۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ جموں وکشمیر پولیس کے سابق ڈائریکٹر جنرل دلباغ سنگھ کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم چلانے کے بعد سینیئر آئی پی ایس آفیسر بسنت رتھ کو اٹیچ کیا گیا تھا۔

گزشتہ سال اگست کے مہینے میں مرکزی وزارت داخلہ نے سال 2000 بیچ کے آئی پی ایس آفیسر کو نوکری سے جبری طور پر ریٹائر کیا ۔جبری سبکدوشی کے بعد بسنت رتھ نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا، تاہم بھاجپا نے انہیں پارٹی میں جگہ نہیں دی۔
بسنت رتھ سوشل میڈیا پر کافی سرگرم رہتے ہیں اور وہ آئی پی ایس اور آئی اے ایس امیدواروں کو مفت کتابیں اور مفید آرا اور مشورے فراہم کرتے رہتے ہیں۔
(یو این آئی)

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

رام بن سڑک حادثہ:جموں و کشمیر کی سیاسی جماعتوں کا اظہار رنج و غم

Next Post

کٹھوعہ میں 29 لاکھ روپے کی نقدی اور شراب ضبط

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

اسپیکر جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی نے آل پارٹی، بزنس ایڈوائزری کمیٹی اجلاس کی صدارت کی

30/01/2026
میرواعظ عمر فاروق نے ایکس اکاؤنٹ سے حریت چیئرمین کا عہدہ ہٹانے کی وضاحت کر دی

کشمیر یوں پر حملے بند کیے جائیں: میرواعظ عمر فاروق

30/01/2026
صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

صرف سرکاری ویب سائٹ پر ہی ٹریفک چالان کی تصدیق کریں: ایس ایس پی ٹریفک سرینگر

30/01/2026
کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

کشتواڑ کے بعض علاقوں میں موبائل انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل

30/01/2026
طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

طلباء میں خود کشی کا تشویشناک رجحان،جموں کشمیر میں کمیٹیاں تشکیل

30/01/2026
بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

بیروہ میں مسافر بس دکان سے ٹکرا گئی

30/01/2026
Next Post
کٹھوعہ میں 29 لاکھ روپے کی نقدی اور شراب ضبط

کٹھوعہ میں 29 لاکھ روپے کی نقدی اور شراب ضبط

میر واعظ مین سٹریم سیاست میں شامل نہیں ہونگے : حریت کانفرنس کی وضاحت

رمضان میں دعوت و تبلیغ سے نہ روکا جائے: میرواعظ کی انتظامیہ سے اپیل

ڈوڈہ میں فوج اور جموں کشمیر پولیس کے مابین خصوصی ٹریننگ کا آغاز

ڈوڈہ میں فوج اور جموں کشمیر پولیس کے مابین خصوصی ٹریننگ کا آغاز

دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریبات میں بھارت نہیں ہوا شامل

دہلی میں پاکستان کے قومی دن کی تقریبات میں بھارت نہیں ہوا شامل

سابق رکن اسمبلی مختار انصاری کا انتقال، مئو اور غازی پور میں سکیورٹی الرٹ

‘مجھے جیل میں زہر دیا جارہا ہے‘ مختار انصاری کا آڈیو اور خط سوشل میڈیا پر وائرل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »