امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 03 اپریل: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بدھ کے روز بی ایس ایف کا ایک اہلکار خون میں لت پت پایا گیا۔
معتبر ذرائع نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک کانسٹیبل رتومنی جو آسام کا رہنے والا ہے، 143 بٹالین، بی ایس ایف دفتر میں سنٹری پوسٹ میں خون میں لت پت پڑا پایا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں انکوائری کارروائی U/S 174 CRPC شروع کی گئی اور دیگر قانونی و طبی لوازمات بھی کی گئیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ طبی قانونی کارروائیوں کے بعد متوفی اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے جی ایم سی بارہمولہ منتقل کیا گیا ہے۔
دریں اثناء پولیس نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول)