امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 4 اپریل: پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کی طرف سے کشمیر ڈویژن کے تین لوک سبھا حلقوں سے الگ الگ امیدوار کھڑے کرنے کا اشارہ دینے کے ایک دن بعد، معلوم ہوا ہے کہ پارٹی نے امیدواروں کی فہرست کو حتمی شکل دے دی ہے اور اس کا باضابطہ اعلان کل متوقع ہے۔
امت نیوز کو ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ پارٹی محبوبہ مفتی کو اننت ناگ-راجوری سیٹ سے میدان میں اتارنے پر غور کر رہی ہے، جب کہ وحید پرہ سری نگر سے امیدوار ہوں گے اور سابق ایم پی فیاض میر بارہمولہ پارلیمانی سیٹ سے اپنی قسمت آزما سکتے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ ابھی ناموں کو حتمی شکل دے دی گئی ہے اور اس کا باقاعدہ اعلان جمعہ کو سری نگر میں ہونے کا امکان ہے۔