امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 05 اپریل :- بارہمولہ ضلع کے اوڑی علاقے میں جمعہ کو دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے دو دراندازمارے گئے۔
قابل اعتماد ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ اوڑی سرحد کے ساتھ سبورا نالہ میں دراندازی کی کوشش کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ الرٹ فوجیوں نے دو دراندازوں کو ہلاک کر کے اس کوشش کو ناکام بنا دیا جب کہ آخری اطلاعات آنے تک آپریشن جاری تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ دراندازوں کی شناخت کی جا رہی ہے جبکہ مزید تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔(کشمیر اسکرول)