امت نیوز ڈیسک //
واشنگٹن: ایک صدی کے بعد آج شمالی امریکہ میں سورج کو مکمل گرہن لگے گا، جس کے باعث امریکہ کی پندرہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آج ایک صدی کے بعد شمالی امریکہ میں سورج کو مکمل گرہن لگے گا، سورج گرہن مقامی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے میکسیکو سے امریکہ میں داخل ہوگا اور وہاں سے یہ پورے شمالی امریکا پر محیط ہوگا۔
سورج کے سامنے چاند پوری طرح آجائے گا اور متعلقہ خطوں پر کچھ دیر کے لیے مکمل تاریکی چھا جائے گی۔
میکسیکو کے ایک بڑے حصے کے علاوہ امریکہ میں سورج گرہن 15 سے زیادہ ریاستوں میں دکھائی دے گا، اس موقع پر امریکہ کی پندرہ ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔
تین گھنٹے تینتیس منٹ تک جاری رہنے والا سورج گرہن دوپہر دو بجے کینیڈا کی حدود میں داخل ہوگا۔
اس سے قبل مکمل سورج گرہن چوبیس جنوری انیس سو پچیس کو دیکھا گیا تھا اور مستقبل میں 25 اکتوبر4144 میں مکمل سورج گرہن دیکھا جا سکے گا۔