امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ، 09 اپریل: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع کی وولرجھیل میں منگل کی صبح ایک 45 سالہ ماہی گیر کی کشتی الٹنے سے موت ہو گئی۔ ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک 45 سالہ ماہی گیر جس کی شناخت مشتاق احمد کاوا ولد غلام محمد کاوا ساکن کنی باتھی بانڈی پورہ کے طور پر ہوئی ہے وولر جھیل میں مچھلیاں پکڑنے کے لیے جا رہا تھا کہ اس کی کشتی الٹ گئی۔
انہوں نے کہا کہ کافی کوششوں کے بعد اس کی لاش جھیل سے نکالی گئی۔ دریں اثنا، ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ لاش کو ضلع اسپتال بانڈی پورہ لے جایا گیا ہے اور مناسب قانونی طبی عمل کے بعد لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کر دیا جائے گا۔ (کشمیر اسکرول)