امت نیوز ڈیسک //
08 اپریل: لیفٹیننٹ گورنر جموں و کشمیر منوج سنہا کو غازی پور سے الیکشن لڑانے پر نئی دہلی میں بی جے پی ہیڈکوارٹر میں شدید بحث جاری ہے۔
ذرائع نے کراس ٹاؤن نیوز کو بتایا کہ سروے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ غازی پور سیٹ کے لیے بی جے پی کی جانب سے صرف منوج سنہا ہی پسندیدہ امیدوار ہیں۔ بی جے پی نے ابھی تک غازی پور سیٹ کے لیے امیدوار کا اعلان نہیں کیا ہے اور اس وقت سنجیدہ بحث چل رہی ہے۔
ایل جی منوج سنہا نے پہلے کہا تھا کہ وہ جموں و کشمیر میں اپنی ملازمت کو جاری رکھنا چاہتے ہیں اور ادھورے کاموں کو مکمل کرنا چاہتے ہیں۔
اس سے قبل انڈیا ٹی وی کی جانب سے رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ایل جی منوج سنہا استعفیٰ دینے والے ہیں اور انکی جگہ وی کے سنگھ کو ایل جی بنایا جائے گا تاہم انڈیا ٹی وی نے اس خبر کو بعد میں حذف کیا۔