امت نیوز ڈیسک //
بانڈی پورہ، 09 اپریل: شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں پیر کی دیر رات دو منزلہ مکان سے گرنے سے ایک کمسن بچی کی جان چلی گئی جبکہ اس کا کزن زخمی ہوگیا۔
ایک سرکاری خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کے حوالے سے بتایا گیا کہ ایک پانچ سالہ بچی حورون عین دختر ریاض احمد راتھر کی موت ہو گئی جبکہ اس کا چار سالہ کزن بھائی ثمین گلزار ولد گلزار احمد راتھر گزشتہ رات شدید زخمی ہو گیا تھا جب وہ دونوں عشام گاوں سے دو منزلہ مکان سے گر گئے تھے۔
انہوں نے بتایا کہ ثمین گلزار کو علاج کے لیے فوری طور پر سکمز سورہ سری نگر لے جایا گیا۔
دوسری جانب پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کردی ہے۔









