امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے نوراتری تہوار کے مقدس موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کی ہے انہوں نے دعا کہ یہ مقدس دن آپسی بھائی چارے کے رشتے کو مستحکم کرے موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز ‘ایکس’ پر ایک پوسٹ میں کیا انہوں نے کہا: ‘میں نوراتری اور نوراہ کے موقع پر لوگوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں’۔
ان کا پوسٹ میں دعا کرتے ہوئے کہنا تھا: ‘دعا ہے کہ یہ مقدس موقع بھائی چارے کے رشتوں کو مضبوط کرے اور ہمیں انسانیت کی خدمت کے لئے خود کو وقف کرنے کی ترغیب دے’۔
انہوں نے کہا: ‘میں ماں درگا سے ہم سب پر برکتیں نازل کرنے کے لئے دعا گو ہوں’۔
قابل ذکر ہے کہ نوراتری دس دنوں پر محیط ہندو مذہب کا ایک اہم تہوار ہے۔ یہ تہوار ہر سال ہندوئوں کے کلینڈر کے ساتویں مہینے ‘اشون’ کا چاند نظر آتے ہی شروع ہوجاتا ہے۔
نوراتری کا یہ تہوار درگاہ پوجا کے نام سے بھی یاد کیا جاتا ہے جس کو دنیا بھر ہندو برادری سے وابستہ لوگ انتہائی جوش و خروش سے مناتے ہیں۔