امت نیوز ڈیسک //
اننت ناگ: جنوبی کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے معروف سیاحتی مقام پہلگام میں ہفتہ کو گجرات سے تعلق رکھنے والے ایک سیاح کی دل کا دورہ پڑنے سے موت ہوگئی۔
اطلاعات کے مطابق ریاست گجرات سے تعلق رکھنے والی ایک 63 سالہ خاتون جس کی شناخت ونگکر اناگہ زوجہ مہیش کے نام سے ہوئی ہے، دل کا دورہ پڑنے سے فوت ہوگئی
فوت شدہ خاتون پہلگام کے ایک ہوٹل میں مقیم تھی، تاہم ہفتہ کی صبح اس کی طبیعت اچانگ خراب ہوگئی اور وہ بے ہوش ہوگئی ،اگرچہ اسے فوری طور پر قریبی ہسپتال لے جایا گیا،تاہم وہاں پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔طبی اور قانونی لوازمات کے بعد متوفی کی لاش کو لواحقین کے حوالے کیا گیا ہے۔پولیس نے اس سلسلے میں ایک مقدمہ درج کر لیا ہے اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
یاد رہے کہ آج وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے علاقے سونمرگ میں 61 سالہ ایک غیر ملکی سیاح کی موت حرکت قلب بند ہونے سے ہوئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ 61 سالہ لانا میری نامی خاتون ہوٹل ولج واک سونمرگ میں بیمار محسوس کر رہی تھی ، جس کے بعد اسے تشویسناک حالت میں علاج کے لیے پی ایچ سی سونہ مرگ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔