امت نیوز ڈیسک //
جموں، 13 اپریل: جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بیساکھی کے موقع پر لوگوں کو اپنی دلی مبارکباد پیش کی۔ اپنے پیغام میں لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ بیساکھی کے پر مسرت موقع پر سب کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ ہمارے کسانوں کی محنت کا جشن منانے اور قوم کی تعمیر میں ان کے انمول شراکت کا احترام کرنے کا موقع ہے۔ بیساکھی دسویں گرو گرو گوبند سنگھ صاحب کے ذریعہ خالصہ پنتھ کی بنیاد کی یادگار ہے، جنہوں نے سکھوں کو سادھو ۔ سپاہی کے خاندان میں تبدیل کیا۔ گروجی کا بے لوث خدمت سچائی قربانی مساوات اور ہمہ گیر محبت کا پیغام ہم سب کے لیے الہام کا باعث ہے۔ اس بیساکھی پر آئیے گرو گوبند سنگھ صاحب کے دکھائے ہوئے راستے پر چلنے کا عزم کریں۔ دعا ہے کہ اس سال بیساکھی کا تہوار سب کے لیے امن خوشحالی اور خوشی کا آغاز کرے۔