امت نیوز ڈیسک //
سرینگر: نیشنل کانفرس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے کہا کہ اللہ نے چاہا جموں وکشمیر اور لداخ کے سبھی 6 نشتوں پر انڈیا الائنس کی جیت ہوگی۔ وہیں انہوں نے کہا کہ کئی ایسی چیزیں وقت سے قبل کہنا ٹھیک نہیں رہتا ہے۔ان باتوں کا اظہار ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے ہفتے کو پارٹی ہیڈ کوارٹر نوائے صبح سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ ایک بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے اللہ کے کرم سے انڈیا الائنس جموں وکشمیر اور لداخ کی سبھی 6 پارلیمانی نشستیں اپنے نام کریں گی۔ عمر عبدللہ کو بارہمولہ اور آغاہ روح اللہ کو سرینگر پارلیمانی نشست میں امیدوار کے طور پر پوچھے گیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کچھ چیزیں ایسی ہوتی ہیں جس کا خلاصہ وقت سے پہلے کرنا اچھا نہیں ہے۔ ایسے میں کچھ سے اندر ہی رکھنی پڑتی ہے۔انہوں نے فوجی جنرل کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر حملہ کرنے سے پہلے بتایں مجھے کہا اور کس طرح حملہ کرنا ہے تو فوج کیسے جیتے گی۔
بات چیت کے دوران انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ خاندانی سیاست کی بات کرنے والوں اپنے گریباں میں جھانکے دیکھیں ۔کیا بالکل ہی وہ دودھ کے دہلے ہوئے ہیں ۔کیا صرف کانگریس اور این سی اس میں شامل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک انڈسٹریلسٹ اپنے بیٹے کو انڈسٹریلسٹ بناتا ہے،ایک فلم ادکار اپنے بیٹے کو ادکار بناتا ہے۔کیا ان کو اس کی خاطر ووٹ حاصل کرنے پڑتے ہیں، ہم لوگوں کو ووٹ حاصل کرنے پڑتے ہیں عوام کے پاس جانا پڑتا ہے ان کے لیے کام کرنے پڑتے ہیں اور اگر نہیں کریں گے تو وہ لوگ ووٹ نہیں دے گے۔ایسے میں پھر کہاں خاندانی سیاست آگئی۔
پی ایم ودی کے ادھمپور ریلی میں جموں و کشمیر کو ریاستی درجہ دینے بحالی کے سوال کے جواب میں ڈاکٹر فاروق عبدللہ نے سوالیہ انداز میں پوچھا کہ جموں و کشمیر ریاستی درجہ بحال کرنے میں اتنی دیر کیوں لگا رہی ہیں۔وہ خالص اپنی تقریروں کو سچ کم اور جھوٹ جاتا بولتے ہیں۔
اس سے قبل فاروق عبداللہ نے پارٹی ہیڈ کواٹرپر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نےکہا کہ اس وقت جموں وکشمیر کے عوام سخت ترین مشکلات اور مصائب سے دوچار ہیں، بے روزگاری عروج پر ہے، لوگ بنیادی ضروریات سے محروم ہیں، سرکاری اور انتظامی سطح پر عوام کی کہیں شنوائی نہیں، ایسے میں ضروری ہے کہ ہم لوگوں کی آواز ہر سطح پر اُجاگر کریں۔
انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ موصوف عوامی خدمات کیساتھ ساتھ نیشنل کانفرنس کی مضبوطی کیلئے کام کریں گے اور ہر حال میں خود کو عوام کیلئے وقف رکھیں گے۔