امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 15 اپریل،2024: ایک بڑی پیش رفت میں جیل میں بند حریت رہنما نعیم خان کے بھائی منیرخان بارہمولہ حلقہ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔
معتبر ذرائع نے بتایا کہ منیر خان بارہمولہ لوک سبھا سیٹ سے پارلیمنٹ کا الیکشن لڑیں گے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ منیر خان کی الیکشن سیاست میں شمولیت کا اعلان آج سہ پہر ایک پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ (ایجنسیاں)









