امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: شمالی کشمیر کے بونیار میں شدید بارش کے باعث مکان منہدم ہونے کے بعد دبے ہوئے دس افراد کو حکام نے پیر کے روز کامیابی کے ساتھ بچا لیا۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب کی وجہ سے مکان منہدم ہوا، اور دس افراد اندر پھنس گئے۔
تاہم انتظامیہ کی بروقت کارروائی سے تمام افراد کو بچا لیا گیا۔ ایک پولیس افسر نے یہ بھی بتایا کہ تمام افراد کو بچا لیا گیا ہے اور اب وہ محفوظ ہیں۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر میں گزشتہ تین دنوں سے موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ (کشمیر اسکرول)