امت نیوز ڈیسک //
تہاڑ جیل میں قید حریت یڈر نعیم خان کے بھائی منیرخان نے چناؤی سیاست میں شامل ہونے کا اعلان کیا اور اب وہ بارہمولہ لوک سبھا حلقے سے جموں و کشمیر نیشنلسٹ پیپلز فرنٹ کی ٹکٹ پر چناؤ لڑیں گے۔
اس بات کا اعلان باضابطہ پارٹی صدر شیخ مظفر نے ایک پریس کانفرنس میں کیا۔ مذکورہ پارٹی 2021 میں وجود میں آئی ہے۔
واضح رہے نعیم خان ملی ٹینسی فنڈنگ کیس کے معاملے میں 2017 سے تہاڑ جیل میں بند ہیں وہیں انکی جموں کشمیر نیشنل فرنٹ پرامسال مرکزی سرکار نے پانچ سال کی پابندی عائد کر دی۔