امت نیوز ڈیسک //
جموں، 15 اپریل: بانہال کے کشتواڑی پتھر میں بارش کے باعث لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جموں سری نگر قومی شاہراہ کو گاڑیوں کی آمدورفت کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔
ٹریفک پولیس نے کہا کہ کشتواڑی پتھر میں بھاری مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے شاہراہ ناقابل آمد و رفت ہے۔
جموں و کشمیر ٹریفک پولیس نے کہا کہ لوگوں کو سفر سے گریز کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
جموں سری نگر قومی شاہراہ وادی کشمیر کی لائف لائن ہے اور یہ ملک کے باقی حصوں سے جوڑنے والی مرکزی سڑک ہے۔