• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں وکشمیر کے عوام کے حقوق کی بحالی کسی ایک فرد، طبقے، مذہب یا جماعت کی لڑائی نہیں: فاروق عبداللہ

پانچ اگست2019کے فیصلوں کے لئے جموں وکشمیر کے عوام بھاجپا کو کبھی معاف نہیں کرینگے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

by امت ڈیسک
29/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر:نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پیر کو کہا کہ موجودہ انتخابات سڑک، پانی ، بجلی اور راشن کیلئے نہیں بلکہ اپنا وجود قائم و دائم رکھنے کیلئے ہے اور اس کیلئے مرکز میں حکومت کی تبدیلی ناگریز بن گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر اس الیکشن میں موجودہ حکمرانوں کو شکست نہیں ملی تو مستقبل میں اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کو مزید مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا ہوگا۔

ان باتوں کا اظہا موصوف نے سری نگر میں چناﺅی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ دلی کے سخت گیر حکمران صرف اور صرف ملک میں کنول کا پھول اور واحد ایک رنگ دیکھنا چاہتے ہیں جو ہندوستان کی جمہوریت کے اصولوں کے منافی اور آئین کیلئے سم قاتل ہے۔

یہ لوگ ملک کے آئین کو ملیا میٹھ اور تہس نہس کرنے پر مکمل طور پر تلے ہوئے ہیں۔ اس کے پیش نظر ملک کے عوام کو کمربستہ ہونا چاہئے ورنہ ملک کے اتحاد اور آزادی کو پارہ پارہ ہونے کا احتمال اور اندیشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج کا الیکشن اپنے وجود کو قائم رکھنے خصوصاً اپنی ریاست کی صدیوں کی وحدت، شناخت اور انفرادیت قائم رکھنے کا سوال ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ کہا کہ موجودہ سخت گیر حکمرانوں نے ہی جموں وکشمیرکی تاریخی ریاست کے دو ٹکڑے کرکے اسے یوٹیوں میں تبدیل کردیا اور جموں و کشمیر کے عوام اس کیلئے بھاجپا کو کبھی بھی معاف نہیں کریںگے۔

انہوں نے کہا کہ اگرچہ بھاجپا کشمیر میں پارلیمانی انتخابات کے میدان میں نہیں لیکن ان کی درپردہ اور عیاں پراکسیاں میدان میں ہیں اور تمام سرکاری مشینری ان کی مدد و اعانت کیلئے لگا دی گئی ہے۔

ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے عوام سے کہاکہ اے ، بی، سی اور ڈی ٹیمیں یہاں بھاجپا کے خاکوں میں رنگ بھرنے مصروف ہیں اس لئے ضروری ہے کہ بی جے پی کی ان پراکسیوں کو مسترد کیا جائے۔

اس موقعے پر پارٹی کے نامزد اُمیدوار آغا سید روح اللہ مہدی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہمیں اپنے حقوق کی بحالی اور ریاست کے چھینے ہوئے درجے کیلئے ان تھک کوشش کرنی ہے اور ساتھ اپنے نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے جدوجہد کرنی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آنے والے پارلیمانی انتخابات بھی ہماری جدوجہد کا ایک حصہ ہے ، جس کے ذریعے ہم ملک ، ملک کے عوام اور دنیا کو صاف صاف الفاظ میں یہ پیغام دے سکتے ہیں کہ جموں وکشمیر کے عوام نے 5اگست2019کے فیصلوں کو قبول نہیں کیا ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بونیار میں مکان گرنے کے بعد دبنے والے 10 افراد کو بچا لیا گیا

Next Post

بھارت نے ٹروڈو کے خالصتان نواز نعروں کی سخت الفاظ میں مذمت کی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

امریکہ نے عالمی ادارہ صحت سے علیحدگی اختیار کر لی، ہیڈ کوارٹر سے اپنا جھنڈا بھی ہٹا دیا

23/01/2026
وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

وادی میں بجلی کا لوڈ 100 میگاواٹ سے بھی کم، آندھی کے باعث 33 کے وی فیڈرز شدید متاثر

23/01/2026
خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

خراب موسم کے باعث پیر پنجال کے دونوں اضلاع میں اسکول بند

23/01/2026
Next Post
بھارت نے ٹروڈو کے خالصتان نواز نعروں کی سخت الفاظ میں مذمت کی

بھارت نے ٹروڈو کے خالصتان نواز نعروں کی سخت الفاظ میں مذمت کی

صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

کپوارہ سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

مرمتی کام کے پیش نظر جموں سرینگر شاہراہ ٹریفک کے لئے بند

سرینگر جموں قومی شاہراہ ہنوز بند، بحالی کا کام جاری

سرینگر میں جہلم خطرے کے نشان کو عبور کر گیا

سرینگر میں جہلم خطرے کے نشان کو عبور کر گیا

صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

کپوارہ سے لاپتہ شخص کی لاش برآمد

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »