امت نیوز ڈیسک //
16 اپریل : – نامساعد موسمی حالات کے پیش نظر، حکام نے منگل کو کہا کہ سرحدی ضلع کپواڑہ میں آٹھویں جماعت تک کے تعلیمی ادارے منگل کو بند رہیں گے۔
ڈپٹی کمشنر، کپواڑہ نے ایک مکتوب میں کہا ہے، "آج 16 اپریل 2024 ءکو تمام نجی اور سرکاری دونوں ادارے بند رہیں گے، جس کے بعد JKDMA نے برفانی تودے گرنے کی وارننگ جاری کی ہے تاکہ لوگوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔“
واضح رہے کہ وادی کشمیر میں گزشتہ چند دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے۔