امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 16 اپریل:سری نگر کے بٹوارہ کے قریب منگل کی صبح دریائے جہلم میں ایک کشتی الٹنے سے کم از کم چار افراد کی موت ہو گئی ہے جبکہ تین افراد سری نگر کے سکمز ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔
بٹوارہ علاقے کے مقامی لوگوں نے نیوز ایجنسی-کشمیر نیوز آبزرور (کے این او) کو بتایا کہ مقامی بچوں اور دیگر کچھ طلباء کو لے جانے والی ایک کشتی آج صبح الٹ گئی، جس سے پورے علاقے میں سراسیمگی پھیل گئی۔
دریں اثنا، ریسکیو آپریشن شروع کیا اور 7 افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سکمز ڈاکٹر مظفر زرگر نے بتایا کہ چار افراد ازجان ہوئے ہیں جبکہ تین دیگر زیر علاج ہیں۔