امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وسیع پیمانے پر بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے اور اس دوران بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ ہوا ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق سری نگر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 18.0 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ قاضی گنڈ میں 30.0 ملی میٹر،کپوارہ میں 13.0 ملی میٹر اور کوکرناگ میں 21.0 ملی میٹر بارش ریکارد ہوئی ہے۔وادی کے مشہور سیاحتی مقامات گلمرگ اور پہلگام میں اس دوران بالترتیب 15.0ملی میٹر اور 7.0 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔
موصوف ترجمان نے بتایا کہ وادی میں 20 اپریل کو بھی مطلع کلی یا جزوی طور پر ابر آلود رہ سکتا ہے اور اس دوران کہیں کہیں ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔انہوں نے کہا کہ بعد ازاں وادی میں 21 سے 25 اپریل تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے سکتا ہے تاہم اس دوران بعد از دوپہر کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بوندا باندی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں 26 اور 27 اپریل کو مطلع ابر آلود رہنے کے ساتھ کہیں کہیں بارشوں کا امکان ہے۔محکمے نے ایک ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ 21 اپریل کے بعد کھیت کھلیانوں اور باغوں میں اپنے آپریشنز چلا سکتے ہیں۔
دریں اثنا ناموافق موسم کے بیچ وادی کے بیشتر مقامات پر شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ کیا گیا۔گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 0.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت1.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے1.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت6.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 7.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.4 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔