امت نیوز ڈیسک //
سوپور، 20 اپریل: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سوپور قصبے میں ہفتہ کی صبح مقامی لوگوں نے دریائے جہلم میں پانی پر تیرتی ہوئی ایک شخص کی لاش برآمد کی۔
ایک اہلکار نے بتایا کہ آج صبح سوپور قصبہ کے کرالہ ٹینگ علاقے میں کچھ مقامی لوگوں نے ایک شخص کی لاش برآمد کی، جنہوں نے پولیس کو اس کی اطلاع دی۔ اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس کی ایک ٹیم موقع پر پہنچی اور قانونی کارروائی کے لیے لاش کو ڈی ایچ سوپور منتقل کیا۔
انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔