• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
دودھ اور ٹافی کا طعنہ لوگ ابھی نہیں بھولے: عمر کا محبوبہ پر طنز

دودھ اور ٹافی کا طعنہ لوگ ابھی نہیں بھولے: عمر کا محبوبہ پر طنز

by امت ڈیسک
22/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
شوپیاں : وادی کشمیر میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے لوک سبھا انتخابات میں اپنے اپنے امیدواروں کے لیے ووٹ مانگنے کے حوالہ سے جلسے جلوسوں کا اہتمام جاری ہے۔ پیر کو نیشنل کانفرنس (این سی) نے جنوبی کشمیر کے شوپیاں ضلع میں ڈی کے پورہ علاقے میں ایک پروگرام کا اہتمام کیا جس میں نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ اور پارٹی کے اننت – راجوری پارلیمانی نشست کے امیدوار میاں الطاف سمیت دیگر پارٹی لیڈران، کارکان اور مقامی باشندوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی۔

اس دوران نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے ریلی میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)، پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سمیت دیگر مقامی جماعتوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ بی جے پی کی تنقید کرتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’وہ اس بیانیے کا پرچار کر رہے ہیں کہ ملک میں اکثریت خطرے میں ہے۔‘‘ جب کہ محبوبہ مفتی کے سال 2016 کے ’’ٹافی اور دودھ لینے‘‘ کے ریمارکس کا حوالہ دیتے ہوئے عمر عبداللہ نے کہا کہ ’’کشمیر کے لوگ آج بھی دودھ اور ٹافی کی بات نہیں بھولے، کس طرح سے کشمیریوں کے جذبات کو مجروح کیا گیا تھا۔‘‘

عمر عبداللہ نے محبوبہ مفتی پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’جب وہ اُس وقت کے وزیر دفاع راجناتھ سنگھ کے کشمیر دورے کے دوران کشمیر کے لوگوں کی ترجمانی کر سکتی تھی، انہوں نے لوگوں کے جذبات کو یہ کہہ کر مجروح کیا، عوام کو یہ کہہ کے طعنے دیے کہ لوگ کیا ڈی ایچ پورہ کولگام میں پولیس اسٹیشن دودھ اور ٹافی لانے گئے تھے؟‘‘ عمر عبداللہ نے زور دیتے ہوئے کہا کہ ’’محبوبہ مفتی کی ان باتوں نے لوگوں کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا کام کیا جو لوگ بھولے نہیں ہیں۔‘‘

یاد رہے کہ لوک سبھا انتخابات 2024 کے پیش نظر جموں کشمیر خاص طور پر وادی میں سیاسی جماعتوں کی جانب سے تقریبا ہر روز پروگرامز کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ وہیں جنوبی کشمیر اور خطہ پیر پنچال کی مشترکہ انتخابی نشست اننت ناگ – راجوری کے لیے انتخابات نزدیک آنے کے ساتھ جنوبی کشمیر کے سبھی اضلاع میں سیاسی جماعتوں خاص طور پر این سی اور پی ڈی پی کی جانب سے پروگرامز منعقد کیے جا رہے ہیں جن میں لیڈران نہ صرف اپنی پارٹی کے امیدواروں کے لیے پرچار کر رہے ہیں بلکہ مخالف سیاسی جماعتوں، لیڈران کو بھی تنقید کا نشانہ بنانے سے گریز نہیں کر رہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

الطاف بخاری کا سجاد لون کو بارہمولہ نشست پر حمایت دینے کا اعلان

Next Post

این سی سمجھتی ہے پی ڈی پی ختم ہو چکی: محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

این سی سمجھتی ہے پی ڈی پی ختم ہو چکی: محبوبہ مفتی

سرینگر کےلیے بجلی کٹوتی شیڈول جاری

محکمہ بجلی نے وادی میں مزید بجلی کٹوتی کا کیا اعلان

یوٹی کے اندرونی علاقوں سے فوج ہٹانے میں کوئی حرج نہیں : رویندر رینا

کانگریس پارٹی کے امیدواروں کی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی:رویندر رینا

دفعہ 370 کے خاتمے نے جموں کشمیر کو ملک کے کیاضم، خاندانی سیاست کا خمیازہ نوجوانوں کو بھگتنا پڑا: مودی

کانگریس نے الیکشن کمیشن سے مودی کی شکایت کی

راجوری پولیس نے چار جنگجو معاونین کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ پیش کیا

چار ملی ٹینٹوں کے خلاف چارج شیٹ داخل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »