امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 22 اپریل : جموں صوبے کے راجوری ضلع میں پیر کی شام نامعلوم مسلح افراد کے حملے ایک شخص ہلاک ہوگیا۔
قابل اعتماد ذرائع نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ نامعلوم ملی ٹینٹوں نے محمد رزاق ولد محمد اکبر ساکنہ کنڈا ٹوپے شادرہ شریف پر فائرنگ کی۔ ان کا کہنا تھا کہ محمد رزاق کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔
اس دوران حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ (کشمیر اسکرول)