امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 25 اپریل: پولیس نے سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ممنوعہ ملی ٹینٹ تنظیم لشکر طیبہ سے منسلک ساتھی کو گرفتار کیا اور اوڑی میں اس کے قبضے سے اشتعال انگیز مواد، اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا۔
پولیس نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو ایک بیان میں کہا کہ اوڑی کمل کوٹ منڈیان علاقے میں ملی ٹنسی کی نقل و حرکت کے ایک مخصوص ان پٹ پر بارہمولہ پولیس اور آرمی 8 آر آر کی طرف سے کمل کوٹ منڈیان کے علاقے میں مشترکہ گشت کی گئی۔ دوران گشت ایک شخص کو پیدل گشتی پارٹی کی طرف آتے ہوئے مشکوک حرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس پارٹی اور سیکورٹی فورسز کو دیکھ کر مشتبہ شخص نے موقع سے فرار ہونے کی کوشش کی چوکس پٹرولنگ پارٹی نے بڑی تدبیر سے اسے پکڑ لیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران اس کی شناخت فاروق احمد کھوکر ولد سلام الدین کھوکر ساکن کلسی کملکوٹ کے طور پر ہوئی ہے۔
پولیس نے بتایا کہ اس کی تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے 01 پستول 02 میگزین اور 20 پستول کے راؤنڈ برآمد ہوئے۔ اس سلسلے میں پولیس سٹیشن اوڑی میں سیکشن یو اے (پی) اور آرمس ایکٹ کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور تحقیقات شروع کی گئی ہے۔