امت نیوز ڈیسک //
25 اپریل 2024 سری نگر: بارہمولہ کے سوپور علاقے میں جاری تصادم میں ایک جنگجو ہلاک اور ایک شہری زخمی ہوا ہے۔
نیوز ایجنسی آئی اے این ایس نے ‘ایکس’ پوسٹ میں لکھا؛ "سوپور انکاؤنٹر میں ایک ملی ٹینٹ کے مارے جانے اور ایک مقامی کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔”
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ سوپور کے نوپورہ میں جنگجوؤں اور مشترکہ فورسز کی ایک ٹیم کے درمیان گولی باری ہوئی ہے۔
دریں اثناء خبر رساں ایجنسی کے این او نے حکام کے حوالے سے جاری تصادم میں ایک شہری کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع دی۔
فاروق احمد ڈار کے نام سے شناخت کیے گئے شخص کو مبینہ طور پر کندھے میں گولی لگی ہے اور وہ قریبی طبی مرکز میں زیر علاج ہے۔