امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 25 اپریل : سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے میں ملوث ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ سائبر پولیس کشمیر سوشل میڈیا پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف کارروائی کرتی ہے۔
"ملزم شاہد احمد ڈار ساکنہ سوپور کو سائبر پولیس کشمیر میں درج ایک کیس میں گرفتار کیا گیا ہے۔“
سائبر پولیس نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ خواتین کو نشانہ بنانے والے آن لائن جرائم کے خلاف جنگ میں ان کے ساتھ مل کر واقعات کی فوری طور پر رپورٹنگ کریں، آئیے سب کے لیے ایک محفوظ ڈیجیٹل جگہ بنائیں۔(کشمیر اسکرول)