امت نیوز ڈیسک //
سوپور: سوپور میں فائرنگ کے تبادلے کے بعد جس میں دو عسکریت پسند مارے گئے، حکام نے آج سوپور قصبے میں تمام تعلیمی اداروں بشمول کالجوں کو معطل کرنے کا حکم دیا۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سوپور شبیر احمد رینہ نے ایک سرکاری پیغام میں بتایا کہ سوپور تحصیل میں پڑنے والے کالجوں سمیت تمام سرکاری اور پرائیویٹ تعلیمی اداروں کا کلاس ورک آج یعنی 26 اپریل کو معطل رہے گا۔
واضح رہے کہ سوپور کے نوپورہ علاقے میں رات بھر جاری رہنے والے مسلح تصادم میں دو جنگجو مارے گئے۔ جبکہ آخری اطلاعات ملنے تک علاقے میں آپریشن جاری ہے۔










