• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
ہفتہ, جنوری ۲۴, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ڈاڈسرہ ترال میں زیارت اور مسجد کی بے حرمتی

ڈاڈسرہ ترال میں زیارت اور مسجد کی بے حرمتی

by امت ڈیسک
26/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
ڈاڈسرہ ترال: جمعہ کی رات، کچھ شرپسندوں نے ترال کے ڈاڈسرہ میں مقامی مزار اور ایک مسجد کی کھڑکیوں کو نقصان پہنچا کر بے حرمتی کرنے کی کوشش کی اور قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے کی کوشش کی۔ شرپسندوں نے زیارت عالیہ سید اکبر الدین میں توڑ پھوڑ کی۔ اس سلسلہ میں پولیس نے متعلقہ قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ پولس کو شبہ ہے کہ شرپسندوں نے ایسا فساد پھیلانے اور امن و امان کو خراب کرنے کے لیے کیا ہوگا۔

اس دوران واقعہ کی خبر ملتے ہی ایس ایس پی اونتی پورہ اعجاز زرگر، ایس پی ممتاز بھٹی اور ایس ڈی پی او ترال سھیل ریشی نے جائے واردات کا دورہ کر کے صورتحال کا جائزہ لیا۔ انھوں نے عوام سے صبر و تحمل برتنے کی گزارش کی اور کہا کہ معاملہ کی نسبت کیس درج کر لیا گیا ہے۔ اسی درمیان اونتی پورہ پولیس نے معاملہ کی نسبت سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔ اس دوران پی ڈی پی لیڈر ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے واقعہ کو بدقسمتی سے تعبیر کیا اور کہا کہ انتخابات کے موقع پر ایسی حرکات میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

پولیس کی جانب سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ شہریوں کو یقین دلایا جائے کہ پولیس ان کی تلاش میں ہے اور ان شرپسندوں اور ان کے پیچھے لوگوں کو بھی پکڑے گی۔ ان کے ساتھ قانون کے تحت سختی سے نمٹا جائے گا۔ سلاخوں کے پیچھے ڈالے جانے کے علاوہ، وہ تمام لوگ جنہوں نے اللہ تعالیٰ کی انتہائی قابل احترام علامتوں کا غلط استعمال کرکے امن کو خراب کرنے کے مقصد سے ایسے مجرموں کو اکسایا یا سہولت فراہم کی ہے، وہ بھی تمام سرکاری مراعات، سرکاری ملازمت، لائسنس اور پرمٹ سے محروم ہو جائیں گے۔ پوری حکومت کی پوری طاقت مجرموں کا پتہ لگانے اور سزا دینے کے لیے استعمال کی جائے گی۔

اس واقعہ کے ردعمل میں ماسٹر نذیر احمد، چیئرمین اوقاف اسلامیہ ڈاڈہ سرہ نے کہا ہے کہ یہ بدقسمتی ہے۔ میں نے مسجد کے باہر لوگوں کو جمع دیکھا۔ شیشے توڑ دیے گئے ہیں، سوئچ اور بورڈ توڑے گئے ہیں۔ پھر ہم نے سنا کہ آستانہ عالیہ میں بھی ایسا ہوا ہے۔ وہاں ہم نے دیکھا کہ بڑے شیشے توڑ ڈالے گئے ہیں۔ پھر ہم نے سنا کہ ایک اور مسجد، مسجد عائشہ میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔ ہمیں معلوم نہیں ایسا کیوں ہوا ہے۔ اس بارے میں ہم کوئی تبصرہ نہیں کرسکتے۔ لیکن ایس پی صاحب خود آئے ہیں، وہ جائزہ لے رہے ہیں۔ ہمارا مطالبہ یہ ہے کہ اس کی تحقیقات کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرا اندازہ ہے کہ یہ ایک گہری سازش ہے۔ واردات انجام دینے والے کا مقصد کیا ہے، ہمیں معلوم نہیں۔ ایس پی صاحب سے گزارش ہے کہ ملوث شخص کو گرفتار کیا جائے اور کیفر کردار تک پہنچایا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی اس طرح کا کام انجام دینے کی جرأت نہ کر سکے۔ اور ایسی سازش دوبارہ نہ ہو۔ وہیں محمد افضل میر جو کہ اوقاف کمیٹی کے ممبر ہیں، انہوں نے واقعہ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے پولیس کو اطلاع دی۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اس کی تحقیقات کی جائے تاکہ پتہ چلے کہ اس واقعہ میں کون ملوث ہے۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سوپور جھڑپ کے پیش نظر قصبہ میں تعلیمی سرگرمیاں معطل

Next Post

اننت ناگ الیکشن موخر کرنے کے مطالبے کا مقصد مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنا ہے: محبوبہ مفتی

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

کٹھوعہ انکاؤنٹر اپڈیٹ: غیر ملکی ملیٹنٹ ہلاک، سرچ آپریشن جاری: فوج

23/01/2026
سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

سرینگر: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ کی بجٹ 2026-27 سے قبل اسٹیک ہولڈرز سے مشاورتی نشست

23/01/2026
برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

برفباری سے راحت بھی، مشکلات بھی: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

23/01/2026
Next Post
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

اننت ناگ الیکشن موخر کرنے کے مطالبے کا مقصد مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنا ہے: محبوبہ مفتی

آرٹیکل 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم کے خلاف پٹیشن پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل؛ فیصلہ محفوظ

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے گنتی، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

عآپ نے جبران ڈار کو 5 سال کے لیے بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا

عآپ نے جبران ڈار کو 5 سال کے لیے بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا

نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

اننت ناگ-راجوری نشست پر انتخابات مؤخر کرانے کی مانگ سوچی سمجھی سازش : عمر عبداللہ

سوپور جھڑپ میں مارے گئے دو ملی ٹینٹوں میں سے ایک سیف اللہ ہے: آئی جی

سوپور جھڑپ میں مارے گئے دو ملی ٹینٹوں میں سے ایک سیف اللہ ہے: آئی جی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »