امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 26 اپریل : شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے نوپورہ سوپور علاقے میں جمعہ کو سیکورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے درمیان تصادم میں دو ملی ٹینٹ مارے گئے ہیں۔
ایک اعلیٰ پولیس افسر نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ نوپورہ سوپور میں سیکورٹی فورسز نے دو ملی ٹینٹوں کو مار گرایا ہے، جن کی شناخت کا ابھی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
اس سے پہلے ایک مخصوص اطلاع پر پولیس، فوج اور سی آر پی ایف کی مشترکہ ٹیم نے نوپورہ سوپور علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی شروع کی۔ جب فورسز کی مشترکہ ٹیم نے مشتبہ جگہ کی تلاشی تیز کی تو چھپے ہوئے ملی ٹینٹوں نے فورسز پر فائرنگ کردی جس سے فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔ ایک اعلیٰ پولیس افسر نے کشمیر اسکرول کو انکاؤنٹر میں دو ملی ٹینٹوں کے مارے جانے کی تصدیق کی ہے۔(کشمیر اسکرول)