• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, جنوری ۲۶, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
اسمارٹ سٹی کیلئے نصف سری نگر کی کھدوائی عوام کیلئے تکلیف کا باعث: محبوبہ مفتی

اننت ناگ الیکشن موخر کرنے کے مطالبے کا مقصد مجھے پارلیمنٹ سے دور رکھنا ہے: محبوبہ مفتی

by امت ڈیسک
26/04/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
اننت ناگ : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) صدر اور جموں کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے کچھ سیاسی پارٹیوں کی جانب سے اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے انتخابات موخر کرنے کے مطالبے پر اظہار تعجب کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ اس سلسلے میں الیکشن کمیشن کو مکتوب بھیجنے کا مقصد ان کو پارلیمنٹ سے دور رکھنا ہے۔

محبوبہ مفتی نے کہا: ’’ایسا کرنے سے 1987 کے الیکشن کو دہرایا جائے گا جن انتخابات میں ہوئی دھاندلیوں کی وجہ سے جموں وکشمیر لہو لہان ہوا۔‘‘ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے گزارش کی کہ وہ اس طرح کا کوئی اقدام کرنے سے گریز کریں۔ یاد رہے کہ کچھ سیاسی پارٹیوں اور امیداروں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے انتخابات کی تاریخ کو موخر کرنے کے لئے ایک مکتوب ارسال کیا ہے۔ محبوبہ مفتی نے اس مکتوب پر حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے راجوری میں جمعہ کی صبح ایک پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کہا: ’’مجھے تعجب ہے کہ مغل روڈ کو وجہ بنا کر اننت ناگ – راجوری لوک سبھا سیٹ کے لئے پولنگ موخر کرنے کے لئے الیکشن کمیشن آف انڈیا کو خط لکھا گیا ہے، میں خود اسی روڑ سے آئی پہلے یہ روڈ ماہ مئی میں کھلتا تھا لیکن اس سال الیکشن کی وجہ سے 8 اپریل سے ہی کھلا ہوا ہے۔‘‘

محبوبہ مفتی کے مطابق ’’’جن پارٹیوں نے یہ خط بھیجا ہے ان کو بی جے پی کی حمایت حاصل ہے، بی جے پی ایک مالدار پارٹی ہے وہ ووٹروں کے لئے چاپر استعمال کر سکتی ہے، ہمارے پاس وسائل نہیں ہیں، ہمارے ورکر اپنی جیبوں سے پیسہ نکال کر الیکشن مہم چلاتے ہیں، ہمارے پاس جو کچھ تھا وہ ختم ہوگیا۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ’’ملک میں کبھی ایسا نہیں ہوا ہے کہ سڑک کی وجہ سے الیکشن موخر ہوئے ہوں۔‘‘

سابق وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ اس طرح کا اقدام کرنا غلط ہے اور یہ عمل سال 1987 کے الیکشن کو دہرانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سال 1987 کے الیکشن میں ہوئی دھاندلیوں کی وجہ سے ہی جموں وکشمیر لہو لہان ہوا اور یہاں ہر طرف قبرستان بھر گئے۔ ان کا کہنا تھا: ’’محبوبہ مفتی کو روکنے کے لئے تمام پارٹیاں یکجا ہوئی ہیں، پی ڈی پی کی طرف لوگوں کا رجحان دیکھ کر یہ پارٹیاں ڈر گئی ہیں اور اب اس ڈر سے الیکشن کمیشن کو استعمال کرنا چاہتی ہیں۔‘‘ انہوں نے مزید کہا: ’’یہ محبوبہ مفتی کو پارلیمنٹ سے دور رکھنے کے لئے بہانے بنائے جا رہے ہیں، جو قانون کے خلاف ایک قدم ہوگا اور جس کے خراب نتائج بر آمد ہوسکتے ہیں۔‘‘

پی ڈی پی سرپرست کا مزید کہنا ہے کہ: ’’میں الیکشن کمیشن اور این ڈی اے سرکار سے کہنا چاہتی ہوں کہ جموں وکشمیر کے لوگوں کا مشکل سے الیکشن عمل میں یقین بحال ہوا ہے ‘سال 2002 میں اٹل بہاری واجپائی جی نے لال قلعے سے اعلان کیا تھا کہ جموں وکشمیر میں صاف و شفاف الیکشن کو یقینی بنایا جائے گا لیکن آج ان الیکشن کو داغدار بنانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔‘‘ انہوں نے الیکشن کمیشن آف انڈیا سے اس طرح کا قدم نہ اٹھانے کی گزارش کی۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

ڈاڈسرہ ترال میں زیارت اور مسجد کی بے حرمتی

Next Post

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے گنتی، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

موہن بھاگوت کے بیان پر آرایس ایس کی وضاحت

ہندو سماج کو تین بچے پیدا کرنے سے کسی نے نہیں روکا : موہن بھاگوت

26/01/2026
یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

یومِ جمہوریہ محض پریڈز تک محدود نہیں ہونا چاہیے، آئین کا تحفظ ضروری: محبوبہ مفتی

26/01/2026
جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

جموں و کشمیر میں یوم جمہوریہ تقریب کا انعقاد، ایل اجی منوج سنہا کا یوٹی کی سلامتی اور ترقی پر زور

26/01/2026
پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

پاکستان کی کشمیر کو غیر مستحکم کرنے کی کوششیں ناکام: نائب وزیر اعلیٰ

26/01/2026
کشتواڑ کے سنگھ پورہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور ملی ٹینٹوں کے درمیان تصادم

کشتواڑ کے جنگلات میں تازہ تصادم، فائرنگ کا تبادلہ جاری

26/01/2026
نیشنل کانفرنس نے میاں الطاف کو اننت ناگ-راجوری سیٹ کے لیے لوک سبھا امیدوار نامزد کیا

میاں الطاف کی بجبہاڑہ–پہلگام ریلوے لائن کی مخالفت کرنے والے دیہاتیوں کی حمایت

25/01/2026
Next Post
آرٹیکل 370کی منسوخی اور جموں و کشمیر کی تقسیم کے خلاف پٹیشن پر سپریم کورٹ میں سماعت مکمل؛ فیصلہ محفوظ

ای وی ایم کے ووٹ وی وی پیٹ کی پرچیوں سے گنتی، بیلٹ پیپر کے ذریعے ووٹنگ کی درخواست مسترد

عآپ نے جبران ڈار کو 5 سال کے لیے بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا

عآپ نے جبران ڈار کو 5 سال کے لیے بنیادی رکنیت سے معطل کر دیا

نیشنل کانفرنس خواتین زیرویشن بل کے خلاف نہیں ہیں: عمر عبداللہ

اننت ناگ-راجوری نشست پر انتخابات مؤخر کرانے کی مانگ سوچی سمجھی سازش : عمر عبداللہ

سوپور جھڑپ میں مارے گئے دو ملی ٹینٹوں میں سے ایک سیف اللہ ہے: آئی جی

سوپور جھڑپ میں مارے گئے دو ملی ٹینٹوں میں سے ایک سیف اللہ ہے: آئی جی

صفا کدل سرینگر میں چاقو کے حملے میں شخص کا قتل

ہندواڑہ میں خود ساختہ پیر نے کیا معمر خاتون کا مبینہ قتل

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »