امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: عام آدمی پارٹی نے جمعہ کو جبران ڈار کو تادیبی خلاف ورزیوں میں مبینہ طور پر ملوث ہونے پر پانچ سال کے لیے معطل کرنے کا اعلان کیا۔
عبدالباری سلمانی کے ذریعہ تصدیق شدہ ایک خط میں بتایا گیا ہے کہ”بد نظمی، بدتمیزی اور پارٹی مخالف سرگرمیوں کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے، ہم آپ کو وسطی کشمیر کے زونل یوتھ صدر کے عہدے سے اور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے فوری طور پر پانچ سال کے لیے معطل کرنے کے اپنے فیصلے کے بارے میں مطلع کر رہے ہیں ۔“
قابل ذکر بات یہ ہے کہ جبران ڈار نے حال ہی میں سری نگر پارلیمانی نشست سے آزاد امیدوار کے طور پر اپنا نامزدگی پرچہ بھرا ہے۔