امت نیوز ڈیسک//
سرینگر :وادی کشمیر میں گزشتہ روز بارش کا ایک نیا اسپیل شروع ہوا ،جسکی وجہ سے درجہ حرارت میں کمی محسوس کی جارہی ہے جبکہ بارشوں کے نتیجے میں معمولات زندگی میں بھی خلل پڑ رہا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گرمائی دارالحکومت سرینگر میں ہفتہ کی صبح ساڑھے 8 بجے تک 4.5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اسی طرح گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران گیٹ وے آف کشمیر قاضی گنڈ میں 10.2ملی میٹر، سیاحتی مقام پہلگام میں 20.8ایم ایم ، سرحدی ضلع کپوارہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 15.1ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات ترجمان کے مطابق جنوبی کشمیر کے سیاحتی مقام کوکرناگ میں 9.8ایم ایم ، وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں8.6ایم ایم اور جموں میں2.3ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جبکہ بانہال میں19.2ملی میٹر ، بٹوت 22.8ملی میٹر، ،کٹرا 4.6،ملی میٹر اور بھدرواہ 16.4ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی ۔
محکمہ موسمیات نے ٹنل کے آر پار برف وباراں کی پشی گوئی پہلے ہی کر رکھی ہے ۔ محکمہ موسمیات نے آج کے لئے یلو الرٹ جاری کیا جبکہ 28 اور 29 اپریل کے لئے آرینج الرٹ اور 30 اپریل کے لئے یلو الرٹ جاری کیا ہے ۔27 سے 30 اپریل تک پیر پنچال کے آرپار وقفے وقفے سے بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔