امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: وسطی کشمیر کے ضلع گاندربل کے منی گام علاقے میں دوران شب آگ کی ایک واردات میں کم سے کم پانچ دکانوں کو نقصان پہنچا۔
محکمہ فائر اینڈ ایمرجسنی کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ گاندربل کے منی گام علاقے میں دوران شب ایک شاپنگ کمپلیکس سے آگ نمودار ہوئی جس کے نتیجے میں پانچ دکانوں کو نقصان پہنچا۔
انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی فائر تنڈرس جائے واردات پر پہنچے اور مقامی لوگوں کی مدد سے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جا رہی ہے تاہم اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا