امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 30 اپریل : جموں و کشمیر ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے منگل کو کشمیر ڈویژن کے تین اضلاع کے لیے درمیانے درجے کے برفانی تودے کی وارننگ جاری کی۔
جی این ایس کے مطابق ایک ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں میں بانڈی پورہ، کپواڑہ اور گاندربل اضلاع میں 2500 میٹر کی بلندی کے ساتھ برفانی تودہ گرنے کا امکان ہے۔
مخصوص علاقوں میں رہنے والے لوگوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور اگلے احکامات تک برفانی تودے کے شکار علاقوں میں جانے سے گریز کریں۔
ڈزاسٹر منیجمنٹ کے مطابق "کسی بھی مدد کی صورت میں، اتھارٹی سے 112 پر رابطہ کیا جا سکتا ہے”۔ (جی این ایس)







