امت نیوز ڈیسک //
30 اپریل 2024 سری نگر: وسطی کشمیر کے بڈگام میں پولیس نے پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی فرضی/جعلی فوٹیج پر مشتمل ویڈیو پوسٹ کرنے کے الزام میں ایک سوشل میڈیا صارف کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
خبر رساں ایجنسی کے ڈی سی نے ایک اعلیٰ عہدیدار کے حوالے سے کہا کہ یہ معتبر طریقے سے معلوم ہوا ہے کہ مرکزی وزیر داخلہ کی ‘جعلی/ڈاکٹرڈ’ ویڈیو پر مشتمل ایک پوسٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (سابقہ ٹویٹر) پر شیئر کی گئی ہے۔
انہوں نے کہا، "اس عمل کے پیچھے کا مقصد گمراہ کن معلومات پھیلانا تھا تاکہ کمیونٹیز اور سماج کے مختلف طبقات میں افراتفری پیدا کی جا سکے۔”
انہوں نے کہا کہ مذکورہ سوشل میڈیا پوسٹ کو پلیٹ فارم ‘ایکس’ پر اکاؤنٹ/ہینڈل کے نام سے ‘الیاس میر ماگامی’ عرف ماگامی لیاس کے تحت شیئر کیا گیا ہے۔
دریں اثنا، اس معاملے میں تعزیرات ہند (آئی پی سی) کی دفعہ 505 (2) اور 171 جی کے تحت ایف آئی آر نمبر 47/2024 پولیس اسٹیشن ماگام میں درج کی گئی ہے، اور مزید تحقیقات شروع کی گئی ہیں۔