امت نیوز ڈیسک //
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔
بھارتی کرکٹ ٹیم کی قیادت روہت شرما کریں گے جبکہ ویرات کوہلی، یشاسوی جیسوال اور سوریا کمار یادو بھی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
بھارتی اسکواڈ میں ریشبھ پنٹ، سنجو سیمسن، ہاردک پانڈیا، روندرا جڈیجا اور شیوم ڈوبے بھی شامل ہیں۔
ٹی20 ورلڈ کپ کے اسکواڈ میں اکشر پٹیل، کلدیپ یادیو، یزوندرا چاہال، ارشدیپ سنگھ، جسپریت بمرا اور محمد سراج بھی شامل ہیں۔
رنکو سنگھ، شبمن گل، خلیل احمد اور آویش خان ریزرو پلیئرز کے طور پر ٹیم کے ساتھ ہوں گے۔
بھارتی ٹیم ٹی20 ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 5 جون کو آئیرلینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ 9 جون کو روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے مابین میچ ہوگا۔