• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
پیر, فروری ۲, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
جموں و کشمیر میں منشیات متعلق 4598 کیسز درج/مرکز

بارہمولہ میں رواں سال 145 منشیات فروش گرفتار

by امت ڈیسک
01/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: منشیات کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے ضلع میں سال رواں کے پہلےچار مہینوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 79 مقدمے درج کرکے 36 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 145 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے اور ان کی تحویل سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بھی بر آمد کیا ہے۔
ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ بارہمولہ پولیس سال رواں ماہ جنوری سے ماہ اپریل تک مختلف کارروائیوں کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 79 مقدمے درج کرکے 36 سخت گیر منشیات فروشوں سمیت 145 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ منشیات فروشوں میں سے 36 کو پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ جبکہ 109 منشیات فروشوں کو این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ گرفتار شدہ منشیات فروشوں سے 14 گاڑیاں اور ایک لاکھ 75 ہزار روپیے نقدی بھی بر آمد کئے گئے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کی تحویل سے ایک کروڑ 88 لاکھ روپیے مالیت کا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا ہے۔
موصوف ترجمان نے ضبط شدہ نشہ آور مواد کے بارے میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ گرفتار شدہ منشیات فروشوں کی تحویل سے ضبط شدہ نشہ آور مواد میں 432 گرام برائون شوگر جس کی بلیک مارکیٹ میں قمیت73.71 لاکھ روپیے ہے، 197 گرام ہیرائون جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت38.31 لاکھ روپیے ہے، 3.864کلو چرس جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت 25.75 لاکھ روپیے ہے، 60.97 کلو بھنگ پائوڈ جس کی بلیک مارکیٹ میں قیمت40.77 لاکھ روپیے ہے،سپاسموپراگزییون پلس کی 972 گولیاں جس کی مارکیٹ میں قیمت 58 ہزار روپیے ہے اور کوڈین فاسفوٹ کی 61 سرپس جس کی مارکیٹ میں قیمت 15 ہزار روپیے ہے، شامل ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے منشیات کے خلاف وسیع پیمانے پر جنگ کو جاری رکھتے ہوئے سال 2023 کے دوران این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت 264 مقدمے درج کرکے 464 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

بارہمولہ میں پاکستان میں مقیم7 ہینڈلرز کی جائیدادیں منسلک

Next Post

سرینگر جموں قومی شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کےلیے بحال

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کھیلے گا، مگر بھارت کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرے گا

01/02/2026
چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

چابہار پورٹ پروجیکٹ کے لیے فنڈز نہیں مختص، امریکہ کی نئی پابندیوں کے تناظر میں بھارت کی حکمت عملی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

خواتین کو فائدہ، شراب اور سگریٹ پر ضرب، جانیں کیا سستا ہوا اور کیا مہنگا

01/02/2026
بڈگام پولیس نے ہٹ اینڈ رن کیس کو حل کیا، ڈرائیور سمیت تین گرفتار: پولیس

راجستھان کے کوٹا میں مشکوک چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر کے پانچ افراد حراست میں کوٹا، یکم فروری (کے این ٹی): راجستھان کے ضلع کوٹا میں پولیس نے مشکوک سرگرمیوں کے تحت چندہ جمع کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والے دو افراد کو گرفتار جبکہ تین دیگر کو حراست میں لے لیا ہے، حکام نے اتوار کو بتایا۔ پولیس کے مطابق پونچھ ضلع کے رہائشی تین افراد کو ہفتہ کے روز بھیم گنج منڈی پولیس نے اس وقت حراست میں لیا جب وہ مبینہ طور پر مدارس کے لیے چندہ جمع کر رہے تھے۔ یہ تینوں ایک گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے، جہاں سے انہیں پوچھ گچھ کے لیے تحویل میں لیا گیا۔ بھیم گنج منڈی تھانہ انچارج رام کرشن گودارا نے بتایا کہ زیر حراست افراد سے پوچھ گچھ جاری ہے اور تاحال کسی حتمی نتیجے پر نہیں پہنچا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس راجستھان آمد کے مقصد اور چندہ جمع کرنے سے متعلق دعوؤں کی تصدیق کر رہی ہے، جس کے لیے جموں و کشمیر کے حکام سے بھی رابطہ کیا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی اس وقت عمل میں آئی ہے جب چند روز قبل، 24 جنوری کو، پونچھ ضلع سے تعلق رکھنے والے دو دیگر افراد کو کوٹا پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ حکام کے مطابق یہ دونوں بھی اسی گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے اور بعد ازاں انہیں جیل بھیج دیا گیا۔ اسٹیشن افسر لائق احمد نے بتایا کہ گرفتار افراد پر غیر قانونی طور پر چندہ جمع کرنے اور امن و امان میں خلل ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دونوں افراد سے مشترکہ تفتیشی کمیٹی (جے آئی سی) نے بھی پوچھ گچھ کی ہے۔ پولیس کے مطابق دستاویزات کی جانچ سے معلوم ہوا کہ گرفتار افراد میں سے ایک کو صرف مدھیہ پردیش میں چندہ جمع کرنے کی اجازت حاصل تھی، مگر وہ کوٹا، راجستھان میں سرگرم تھا۔ جبکہ دوسرے فرد کے معاملے میں دستاویزات سے پتہ چلا کہ جس مدرسے کے لیے چندہ جمع کیا جا رہا تھا، وہ 2025 میں بند ہو چکا ہے۔ دونوں گرفتار افراد کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے اور وہ سورنکوٹ، ضلع پونچھ کے رہائشی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مزید جانچ جاری ہے اور تفتیش کے نتائج کی بنیاد پر مناسب قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

01/02/2026
یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

یونین بجٹ 2026–27: جموں و کشمیر کے لیے 43,290 کروڑ روپے مختص

01/02/2026
نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

نرملا سیتا رمن کا بڑا اعلان: ہر ضلع میں گرلز ہاسٹل بنایا جائے گا

01/02/2026
Next Post
۹ہزارمیوہ گاڑیاں جموں روانہ:سرکاری ذرائع

سرینگر جموں قومی شاہراہ چھوٹی گاڑیوں کی نقل و حمل کےلیے بحال

رنگریٹ انکاؤنٹر کے بعد نعرے بازی کے مبینہ الزام میں ماں بیٹی کی گرفتاری قابل مذمت ہے: سجاد غنی لون

بارہمولہ سےسجاد لون نے پرچہ نامزدگی داخل کیا

مذہب، علاقائی اور لسانی بنیادوں پر لوگوں کو تقسیم کرنے کے حربوں کو ناکام بنانا وقت کی اہم ضرورت: عمر عبداللہ

سازش کے تحت اننت ناگ نشست پر چناؤ موخر کیے گئے: عمر عبداللہ

سرینگر میں پی ڈی پی کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج

سرینگر میں پی ڈی پی کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج

لوگوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنا موجودہ لیڈر شپ کا سب سے بڑا چیلنج:سجاد غنی لون

این سی نے ہی نوجوانوں پر پی ایس اے عائد کیا: سجاد لون

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »