• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
لوگوں کے مفادات کو تحفظ فراہم کرنا موجودہ لیڈر شپ کا سب سے بڑا چیلنج:سجاد غنی لون

این سی نے ہی نوجوانوں پر پی ایس اے عائد کیا: سجاد لون

by امت ڈیسک
01/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
بارہمولہ : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے ڈی سی آفس میں بدھ کو جموں کشمیر پیپلز کانفرنس (جے کے پی سی) کے چیئرمین اور سابق وزیر سجاد غنی لون نے بارہمولہ پارلیمانی نشست کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کیے۔ پارٹی کے سینئر لیڈران بشمول عمران رضا انصاری، ڈی ڈی سی چیئرپرسن بارہمولہ سفینہ بیگ اور درجنوں کارکنان سجاد غنی کے ہمراہ تھے۔

کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد سجاد لون نے پریس کانفرنس کے دوران میڈیا نمائندوں سے بات چیت کے دوران حسب روایت نیشنل کانفرنس (NC) کی سخت مذمت کی۔ لون نے کہا: ’’کشمیر کے حالات خراب کرنے، یہاں غیر یقینیت کے لیے اصل ذمہ دار این سی ہی ہے۔‘‘ این سی پر موقع پرست ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے لون نے کہا: ’’این نے ہی اصول و ضوابط پر سمجھوتہ کیا۔‘‘ لون نے این سی پر سیاسی پشت پناہی کے لیے بھیک مانگنے کا بھی الزام عائد کیا۔

لون نے زور دے کر کہا کہ ان کی انتخابی جنگ صرف ایک سیٹ جیتنے تک ہی محدود نہیں بلکہ یہ جموں و کشمیر کے لوگوں کے وقار اور ترقی کی لڑائی ہے۔ انہوں نے کہا: ’’میں یہ الیکشن جموں و کشمیر کے لوگوں کے وقار اور ترقی کے لیے لڑ رہا ہوں۔ این سے کے دور اقتدار میں جو کچھ ایک عام کشمیری نے برداشت کیا ہے وہ میں بھی جھیل چکا ہوں۔ میں نے تھرڈ ڈگری ٹارچر دیکھا ہے، قید و بند کی صوعبتیں برداشت کی ہیں۔ میری آنکھوں پر پٹی باندھ کر مجھے ایک ہفتے تک اندھیرے میں رکھا گیا۔ الغرض میں بھی ایک عام کشمیری ہوں اور کشمیریوں کا درد سمجھ سکتا ہوں۔‘‘

سجاد لون نے نیشنل کانفرنس کی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہی کشمیر کے نوجوانوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ عائد کرکے انہیں جیل بھیج دیا۔ دفعہ 370کے حوالہ سے پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا: ’’اگر ان (نیشنل کانفرنس) کے تین ایم پی پارلیمینٹ میں ہوتے ہوئے بھی دفعہ 370کو ہٹایا گیا تو ایک ایم پی دفعہ 370کو کیسے واپس لا سکتا ہے۔‘‘ این سی سمیت انڈیا بلاک کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لون نے کہا: ’’اگر انڈیا بلاک دفعہ 370 واپس لانے کا یقین دلائے، تو میں کاغذات نامزدگی واپس لے لوں گا، اور الیکشن میں شرکت نہیں کروں گا۔‘‘

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

سرینگر میں پی ڈی پی کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج

Next Post

جموں و کشمیر کا مستقبل صرف بھارت کے ساتھ ہے: الطاف بخاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
الطاف بخاری پارٹی کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

جموں و کشمیر کا مستقبل صرف بھارت کے ساتھ ہے: الطاف بخاری

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

سونہ مرگ سڑک حادثہ میں سیاح کی موت، دوسرا زخمی

سجاد لون سمیت چھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے

سجاد لون سمیت چھ امیدواروں نے کاغذات نامزدگی داخل کرائے

سابق جنگجو بنے OGW کپواڑہ میں گرنیڈ سمیت گرفتار: پولیس

بانڈی پورہ میں دو ملی ٹینٹ معاون گرفتار

لوک سبھا چناؤ : جموں و کشمیر سی آر پی ایف کی 600 کمپنیاں تعینات

لوک سبھا چناؤ : جموں و کشمیر سی آر پی ایف کی 600 کمپنیاں تعینات

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »