امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 03 مئی:وسطی کشمیر کے سری نگر ضلع کے ملورہ علاقے میں کل رات ایک سڑک حادثہ میں ایک خاتون کی موت ہوگئی۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک حادثہ ملورہ کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب ایک معمر خاتون، جس کی شناخت سندری بیگم، بیوی محمد رمضان کے طور پر ہوئی، تیز رفتار، نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگئی۔
اسے فوری طور پر جے وی سی اسپتال لے جایا گیا، جہاں پہنچنے پر ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔ دریں اثناء پولیس نے نوٹس لیتے ہوئے تفتیش شروع کر دی ہے۔(کشمیر اسکرول)











