امت نیوز ڈیسک//
بانڈی پورہ، 03 مئی: سیکورٹی فورسز نے جمعہ کو شمالی کشمیر کے بانڈی پورہ ضلع میں ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا اور کچھ ہتھیار اور گولہ بارود برآمد کیا۔
ایک اہلکار نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ ایک مشترکہ آپریشن میں فوج کی 13 آر آر، بانڈی پورہ پولیس اور سی آر پی ایف نے چنگالی جنگل، اراگم میں ملی ٹینٹوں کے ایک ٹھکانے کا پردہ فاش کیا۔
انہوں نے کہا کہ ٹھکانے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پولیس سٹیشن آریگام میں قانون کی متعلقہ دفعہ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ (کشمیر اسکرول)