امت نیوز ڈیسک //
سری نگر، 03 مئی: شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے دلنہ علاقے میں جمعہ کی شام ایک سڑک حادثے میں ایک کمسن لڑکا ہلاک جبکہ ایک خاتون سمیت دو دیگر زخمی ہو گئے۔
نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول تک پہنچنے والی رپورٹوں میں کہا گیا ہے کہ آج شام سری نگر بارہمولہ شاہراہ پر دلنہ کے مقام پر ایک تیز رفتار ٹرک نے تین افراد پر مشتمل ایک خاندان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں تین افراد زخمی ہو گئے جن میں ایک نابالغ لڑکا اور ایک عورت بھی شامل ہے۔ تمام زخمیوں کو قریبی اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے نابالغ لڑکے کو مردہ قرار دے دیا، جب کہ دیگر کو مزید علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
ایک پولیس افسر نے نیوز ایجنسی کشمیر اسکرول کو بتایا کہ اس سلسلے میں ایک کیس درج کر لیا گیا ہے، اور مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
افسر نے جاں بحق ہونے والے لڑکے کی شناخت حماد ولد اعزاز احمد منگرال (8 سال) کے طور پر کی ہے، جبکہ زخمیوں کی شناخت اعزاز احمد منگرال کی بیوی منزہ بیگم اور اس کے شوہر اعزاز احمد منگرال کے نام سے ہوئی ہے جو تمام دلنہ کے رہائشی ہیں( کشمیر اسکرول )