• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
اتوار, جنوری ۲۵, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
ہندوستان میں ہر کوئی ہندو پیدا ہوا: غلام نبی آزاد

کشمیر میں ہڑتالیں کم ہوئیں مگر بے روزگاری، مہنگائی عروج پر: آزاد

by امت ڈیسک
04/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
پونچھ : پارلیمانی انتخابات کے سلسلہ میں تقریباً سبھی سیاسی جماعتیں سرگرم ہیں اور ووٹرز کو لبھانے کے لیے جگہ جگہ روڑ شوز کر رہی ہیں۔ وہیں اس سلسلے میں کانگریس سے علیحدہ ہوئے ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی) چیرمین اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ غلام نبی بٹ (آزاد) نے خطہ پیر پنجال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے راجوری کے بعد پونچھ میں روڑ شو کا اہتمام کیا۔

غلام نبی آزاد کے ہمراہ راجوری – پونچھ – اننت ناگ پارلیمانی نشست کے لیے پارٹی کے نامزید اُمیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے اور دیگر لیڈران ہمراہ تھے۔ پونچھ میں روڑ شو کے بعد آزاد نے ضلع کے منڈی علاقے کا بھی دورہ کیا۔ جہاں انہوں نے بس اسٹینڈ سے بائی پاس پل تک ایک روڈ شو کا اہتمام کرکے منڈی کی عوام سے اپیل کہ وہ 25 مئی کو اپنے گھروں سے نکل کر پارلیمانی انتخابات میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے کے حق میں ووٹ ڈال کر انہیں کامیاب بنائیں۔

روڈ شو کے بعد انہوں نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 370 اور 35A کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کا پہیہ رک گیا ہے۔ انہوں نے کشمیر میں عسکریت پسندی، ہڑتالوں اور پتھر بازی کے واقعات میں کمی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا: ’’گرچہ خطہ میں کافی حد تک ملیٹنسی کم ہوچکی ہے اور ہڑتالوں میں بھی کمی آئی ہے۔ تاہم پوری طرح سے عسکریت پسندی ختم نہیں ہوئی بلکہ یہاں بے روزگاری عروج پر ہے اور مہنگائی بھی آسمان کو چھو رہی ہے۔‘‘

انہوں نے دعویٰ کیا کہ خطہ میں تعمیر و ترقی صرف ان کے دور حکومت بحیثیت مرکزی کابینہ وزیر اور جموں و کشمیر کے وزیر اعلیٰ کے دور میں ہی ہوئی ہے۔ واضح رہے کہ راجوری پونچھ اننت ناگ پارلیمانی نشست پر ڈی پی اے پی کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے، پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی اور نیشنل کانفرنس (انڈیا بلاک) کے امیدوار میاں الطاف احمد سمیت قریب بیس امیدوار اپنی سیاسی قسمت آزما رہے ہیں۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کپواڑہ میں ملزم پر جی پی ایس چپ نصب

Next Post

وادی میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ پھر شروع

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم  وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

وزیر اعلی کے مشیر ناصر اسلم وانی کو کابینہ وزیر کا درجہ دے دیا گیا

24/01/2026
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026: آئی سی سی کا بنگلہ دیش کو الٹی میٹم، بھارت نہ آنے پر متبادل ٹیم شامل کرنے کا فیصلہ

بنگلہ دیش کی جگہ اسکاٹ لینڈ کھیلے گا ٹی20 ورلڈ کپ

24/01/2026
کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

کشمیر میں اگلے 48 گھنٹوں کے دوران موسم عام طور پر خشک رہنے کا امکان

24/01/2026
یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

یوم جمہوریہ کی تقریب سے قبل تمام انتظامات مکمل، برفباری کے بعد زمینی اور ہوائی رابطہ بحال،صوبائی کمشنر کشمیر

24/01/2026
مبینہ حملے کے بعد تہار میں ایم پی انجینئر رشید کو جیل نمبر 1 منتقل کیا گیا

عدالت نے رکنِ پارلیمنٹ انجینئر رشید کو حراستی پیرول پر بجٹ اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی

24/01/2026
سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی  بحالی

سری نگر ایئرپورٹ پر پروازوں کی ہوئی بحالی

24/01/2026
Next Post
میدانی علاقوں میں موسلادار بارشیں ، آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

وادی میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ پھر شروع

الطاف بخاری پارٹی کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

الیکشن کو ریفرنڈم قرار دینے والے جموں وکشمیر کو غلط راستے پر لے جانا چاہتے ہیں: الطاف بخاری

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

گریز، بانڈی پورہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

گریز، بانڈی پورہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

کشمیر میں کئی سیاسی جماعتیں ایجنسیز کی پیداوار: آغا روحہ اللہ

کشمیر میں کئی سیاسی جماعتیں ایجنسیز کی پیداوار: آغا روحہ اللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »