• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
جمعرات, جنوری ۲۹, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
میدانی علاقوں میں موسلادار بارشیں ، آئندہ 24گھنٹوں میں مزید بارشوں کی پیشگوئی

وادی میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ پھر شروع

by امت ڈیسک
04/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک//
سری نگر:محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے عین مطابق وادی کشمیر میں رک رک کر ہلکی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران گرج چمک کے ساتھ مزید ہلکی بارشیں متوقع ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وادی میں بعد ازاں 5 سے 10 مئی تک موسم مجموعی طور پر خشک رہنے کا امکان ہے تاہم اس دوران بعد از دوپہر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بوندا باندی کو خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بعد میں 11 سے 13 مئی تک موسم عام طور پر ابر آلود رہنے کے ساتھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی برف باری یا بارشیں جبکہ میدانی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارشوں کا امکان ہے۔
محکمے نے کسانوں سے کہا ہے کہ وہ پانچ مئی کے بعد اپنے کھیت کھلیانوں میں آپریشنز شروع کر سکتے ہیں۔
دریں اثنا وادی میں گلمرگ کو چھوڑ کر شبانہ درجہ حرارت میں اضافہ درج ہوا ہے۔
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت11.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت7.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے شہرہ آفاق سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت3.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت6.1 ڈگری سینٹی گرید ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت1.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
سرحدی ضلع کپوارہ میں کم سے کم درجہ حرارت9.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت4.8 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔
گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت 10.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جہاں گذشتہ شب کا درجہ حرارت6.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا تھا۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

کشمیر میں ہڑتالیں کم ہوئیں مگر بے روزگاری، مہنگائی عروج پر: آزاد

Next Post

الیکشن کو ریفرنڈم قرار دینے والے جموں وکشمیر کو غلط راستے پر لے جانا چاہتے ہیں: الطاف بخاری

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

سیاست میں ملوث، ایم ایل ایز کو نظرانداز کرنے والے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی: نائب وزیر اعلیٰ سریندر چودھری

28/01/2026
اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

اجیت پوار کی موت کی سپریم کورٹ کی نگرانی میں تحقیقات کی جائے، ممتا بنرجی کا مطالبہ

28/01/2026
یاسین ملک اب گواہ سے از خود جرح نہیں کر سکتے

یاسین ملک کیس: دہلی ہائی کورٹ میں این آئی اے کی سزائے موت کی اپیل پر 22 اپریل کو سماعت

28/01/2026
جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

جموں و کشمیر میں طلبہ کی خودکشیوں کی روک تھام کے لیے ضلعی کمیٹیاں قائم

28/01/2026
اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

اجیت پوار کی موت پر وزیر اعظم مودی، ملکارجن کھڑگے، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کا اظہار افسوس

28/01/2026
مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

مہاراشٹر میں طیارہ حادثہ: نائب وزیراعلیٰ اجیت پوار سمیت طیارے میں سوار تمام افراد ہلاک

28/01/2026
Next Post
الطاف بخاری پارٹی کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

الیکشن کو ریفرنڈم قرار دینے والے جموں وکشمیر کو غلط راستے پر لے جانا چاہتے ہیں: الطاف بخاری

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

گریز، بانڈی پورہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

گریز، بانڈی پورہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

کشمیر میں کئی سیاسی جماعتیں ایجنسیز کی پیداوار: آغا روحہ اللہ

کشمیر میں کئی سیاسی جماعتیں ایجنسیز کی پیداوار: آغا روحہ اللہ

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

ڈورو میں فوجی گاڑی سڑک سے پھسلنے سے فوجی ہلاک، آٹھ زخمی

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »