• Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home
ePaper
منگل, جنوری ۲۷, ۲۰۲۶
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر
No Result
View All Result
Ummat News
No Result
View All Result
الطاف بخاری پارٹی کے دوسری مرتبہ صدر منتخب

الیکشن کو ریفرنڈم قرار دینے والے جموں وکشمیر کو غلط راستے پر لے جانا چاہتے ہیں: الطاف بخاری

by امت ڈیسک
04/05/2024
A A
Share on FacebookShare on TwitterWhatsappTelegramEmail

امت نیوز ڈیسک //
سری نگر: جموں وکشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید الطاف بخاری کا کہنا ہے کہ جو لوگ اس الیکشن کو ریفرنڈم کا نام دیتے ہیں وہ جموں وکشمیر کو ایک بار پھر غلط راستے پر لے جانا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ لوگوں کے راستوں میں جو کانٹے بچھائے گئے ہیں ہم ان کو آنکھوں سے باہر نکالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جن کو ملک دشمن عناصر کہا جاتا تھا آج وہ بھی آگے آ رہے ہیں اور ان کو بھی انصاف کی امید ہے۔
موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار ہفتے کے روز یہاں شہر خاص میں ایک انتخابی ریلی کے حاشیئے پر میڈیا کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا: ‘میں شہر خاص کے غیور عوام کا شکر گذار ہوں جو یہاں آج ہماری بات سننے کے لئے آئے، میں ان سے وعدہ کرتا ہوں کہ آپ کو شرمندہ نہیں ہونے دیں گے اور جن مصیبتوں میں آپ کو مبتلا کیا گیا اور جو کانٹے آپ کے راستے میں بچھائے گئے ہیں وہ ہم اپنی انکھوں سے نکالیں گے’۔
ان کا کہنا تھا: ‘جن کو ملک دشمن عناصر کہا جاتا تھا آج ان کو نئے سویرے اور انصاف کی امید ہے’۔
ایک سوال کے جواب میں الطاف بخاری نے کہا کہ الیکشن کے دوران الزامات اور جوابی الزامات کا سلسلہ چلتا رہتا ہے۔
انہوں نے کہا: ‘جموں وکشمیر پولیس ہماری اپنی پولیس ہے اور میں ان کو مشورہ بھی دے سکتا ہوں اور ان کی تنقید بھی کر سکتا ہوں’۔
میر واعظ عمر فاروق کے بیان کہ الیکشن کو ریفرنڈم کا نام نہیں دیا جاسکتا ہے، کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا: ‘میں عمر واعظ کے اس بیان کا خیر مقدم کرتا ہوں’۔
انہوں نے کہا: ‘جو لوگ اس الیکشن کو ریفرنڈم سے تعبیر کرتے ہیں وہ جموں وکشمیر کو ایک بار پھر الٹے راستے پر لے جانا چاہتے ہیں’۔

Related

ShareTweetSendShareSendShare
Previous Post

وادی میں ہلکی بارشوں کا سلسلہ پھر شروع

Next Post

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

امت ڈیسک

امت ڈیسک

Related Posts

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

جموں و کشمیر میں ڈی ڈی سی کی مدت 24 فروری 2026 کو ختم ہوگی: حکومت

27/01/2026
کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

کشمیر میں برف باری کے دوران تاخیر سے برف ہٹانے پر پی ڈبلیو ڈی کی کارروائی، متعدد انجینئر معطل، غفلت برتنے پر ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت

27/01/2026
یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

یہ مشترکہ خوشحالی کا خاکہ ہے، ہندوستان-یورپی یونین معاہدے پر پی ایم مودی کا بیان

27/01/2026
اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

اودھم پور سڑک حادثہ: سی آر پی ایف جوان سمیت 4 افراد ہلاک، متعدد زخمی

27/01/2026
محبوبہ مفتی کا اینٹی لینڈ ایویکشن بل اسمبلی  میں پیش کرانے کا اعلان

محبوبہ مفتی کی بابا بلھے شاہ کے مزار کی توڑ پھوڑ کی شدید مذمت، بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنایا

27/01/2026
سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

سری نگر ہوائی اڈے پر برفباری سے پروازیں متاثر، انڈیگو اور ایئر انڈیا کی تمام پروازیں منسوخ، مزید منسوخیوں کا خدشہ

27/01/2026
Next Post
بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار

گریز، بانڈی پورہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

گریز، بانڈی پورہ سڑک پر ٹریفک کی نقل و حمل بند

کشمیر میں کئی سیاسی جماعتیں ایجنسیز کی پیداوار: آغا روحہ اللہ

کشمیر میں کئی سیاسی جماعتیں ایجنسیز کی پیداوار: آغا روحہ اللہ

*پہلگام روڈ حادثہ میں موٹرسائیکل سوار ہلاک، 2 سوار زخمی*

ڈورو میں فوجی گاڑی سڑک سے پھسلنے سے فوجی ہلاک، آٹھ زخمی

مسلح فوج کے خوف سے کشمیر میں پتھربازی نہیں ہو رہی: فاروق عبداللہ

مودی کے زوال کے لیے ہم دعاگو ہیں: فاوق عبداللہ

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

  • Policy
  • Contact Us
  • About Us
  • Home

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

No Result
View All Result
  • پہلا صفحہ
  • خبریں
  • خاص رپورٹ
  • نقطہ نظر
  • احوال امـت
  • عجب دنیا
  • بلاگ
  • ویڈیو
  • ای پیپر

© Designed By Gabfire.in - UMMAT NEWS

Translate »